City 42:
2026-07-24@00:59:32 GMT

جی ڈی اے کا 8فروری کے جعلی انتخابات کے خلاف احتجاج

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT

سٹی42: ·گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس( جی ڈی اے)نے  سندھ بھر میں 8 فروری کے جعلی انتخابات کے خلاف ضلعی پریس کلبوں کے سامنے پرامن احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سے قبل انتظامیہ نے  دھاوا بول کر 24 سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

 سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جی ڈی اے کے رہنماسردار عبدالرحیم نے کہا کہ انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے،کارکنان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتےہیں، پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے، بوگس الیکشن اور سرکاری ہتھکنڈوں کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئےہیں۔ جی ڈی اے نے مطالبہ کیا کہ گرفتار کارکنان کو فوری رہا کیا جائے۔پرامن مظاہرین کے راستوں میں پولیس رکاوٹیوں پر سخت تشویش ہے۔ 

 13 سے 15 فروری کے درمیان زلزلہ خیز سرگرمیوں کا خدشہ

انہوں نے کہا کہ گل پلازہ سانحہ حکومتی نااہلی اور بدانتظامی کی واضح مثال ہے۔سندھ میں نہ گڈ گورننس ہے اور نہ ہی حکومت کی رٹ،2024 کے انتخابات پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہیں۔دھاندلی کے ذریعے ہارے ہوئے امیدوار کامیاب قرار دیے گئے، جی ڈی اے کے تین منتخب ارکان نے حلف نہیں اٹھایا اور نہ اٹھائیں گے۔بے گناہ نوجوانوں پر جھوٹے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ جی ڈی اے آئین و قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔اسلام آباد امام بارگاہ خودکش دھماکے کی شدید مذمت، شہداء اور زخمیوں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہیں۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کا ملائیشیا کا سرکاری دورہ

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: جی ڈی اے جعلی انتخابات جی ڈی اے جی ڈی اے جی ڈی اے جی ڈی اے جی ڈی اے

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت