آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں نیپال نے سابق عالمی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف شاندار مقابلہ پیش کیا اور صرف 4 رنز سے شکست کھا کر بھی سب کے دل جیت لیے۔
ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے نیپال کو 185 رنز کا بڑا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں نیپالی ٹیم نے ہر لمحے سنسنی خیز کھیل پیش کیا اور انگلش بولرز پر چھکے چھڑائے۔ نیپال 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز تک پہنچ سکی۔ آخری اوور میں 10 رنز درکار تھے، مگر انگلش بولر سیم کرن کی شاندار بولنگ نے نیپال کی ٹیم کو صرف 5 رنز بنانے پر مجبور کر دیا۔
نیپالی ٹیم کی حوصلہ مند کارکردگی دیکھ کر سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے اپنی خدمات پیش کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے ایک پیغام میں لکھا کہ “اگر نیپال کو کبھی بھی ضرورت ہوئی تو میں اپنی خدمات دینے کے لیے حاضر ہوں۔”
ڈیل اسٹین کے علاوہ دیگر سابق کرکٹرز نے بھی نیپالی ٹیم کی تعریف کی۔ سابق بھارتی بلے باز یووراج سنگھ نے کہا کہ نیپال نے دنیا کی بہترین ٹیم کے خلاف آخری گیند تک مقابلہ جاری رکھا اور ثابت کیا کہ حوصلہ اور یقین کیا کچھ کر دکھاتے ہیں۔ یووراج نے مزید کہا، “ایسی ٹیمیں ہی مستقبل کے چیمپئن پیدا کرتی ہیں۔”
سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ایکس پر لکھا، “کیا شاندار میچ تھا! نیپال کے کھلاڑیوں نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا اور کرکٹ کے شائقین کے دل جیت لیے۔”

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان بیگ اور ماڈل سے اداکارہ بننے والی روما مائیکل نے خاموشی سے شادی کرلی۔ 

اس خوشخبری کا اعلان شان بیگ نے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا، جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ روما مائیکل کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس پر ’Wifey‘ کا اسٹیکر بھی نمایاں تھا۔ بعد ازاں روما مائیکل نے بھی یہی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرکے اس خبر کی تصدیق کردی۔

شادی کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں، شوبز شخصیات اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ روما مائیکل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر موصول ہونے والے متعدد مبارکبادی پیغامات بھی شیئر کیے، جن میں ان کی خوشحال ازدواجی زندگی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

اس خوشخبری کے کچھ ہی دیر بعد شان بیگ نے ایک تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے مداحوں اور میڈیا سے اپنی نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی سابقہ اہلیہ سے طلاق کا عمل کافی عرصہ پہلے مکمل ہوچکا تھا اور دونوں اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں۔ اداکار کے مطابق اب انہوں نے امید، خوشی اور شکرگزاری کے ساتھ زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔

شان بیگ نے اپنے پیغام میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ماضی کو ماضی رہنے دیں اور افواہوں، قیاس آرائیوں یا غیر ضروری موازنوں سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ اپنی نئی ازدواجی زندگی، خاندان، بطور والد اپنی ذمہ داریوں اور مستقبل پر مرکوز ہے۔

شان بیگ پاکستان میں متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ وہ حال ہی میں ہالی ووڈ سیریز ’Deli Boys‘ کے دوسرے سیزن میں بھی نظر آئے تھے۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ فیشن انفلوئنسر کے طور پر بھی خاصی شہرت رکھتے ہیں اور انہیں 2023 اور 2024 میں فلم فیئر مڈل ایسٹ کی جانب سے ’فیشن انفلوئنسر آف دی ایئر‘ کا اعزاز بھی دیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب روما مائیکل نے بطور ماڈل اپنی شناخت قائم کرنے کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔ وہ 2023 اور 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ’مس چارم‘ اور ’مس گرینڈ بیوٹی‘ پیجنٹس میں بھی شریک رہیں، جبکہ فلم ’کہے دل جدھر‘ سمیت متعدد پراجیکٹس میں اپنی اداکاری کے باعث بھی توجہ حاصل کر چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی