اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ن لیگ کے سینئر رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو آج کی کال سے عبرت حاصل کرنی چاہیے۔ایک بیان میں زاہد خان نے کہا کہ اب پی ٹی آئی کے پاس یہ ہی آپشن ہے کہ یا گھروں میں بیٹھ جائیں یا پھر مذاکرات کریں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو آج کی کال سے عبرت حاصل کرنی چاہیے، عوام نے پی ٹی آئی کے موقف کو مسترد کردیا۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی احتجاج اور شٹرڈاؤن کی کال مکمل طور پر ناکام ہوگئی، خیبر پختونخوا جہاں ان کی حکومت ہے وہاں نہ کسی نے گاڑی روکی نہ دکان بند کی۔اُن کا کہنا تھا کہ آج کی کال میں صوبے کے عوام کی مخالفت پی ٹی آئی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔

ریاض میں عالمی دفاعی نمائش، 80ممالک شریک ،بھارت کو ناکوں چنے چبوانے والے پاکستان کے فتح 2 سمیت دیگر میزائل بھی موجود

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی کی کال

پڑھیں:

پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ

روم (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ ہوگیا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے ویزا ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب اٹلی وزارت خارجہ روم میں منعقد ہوئی۔ معاہدہ سفارتی وفود کے تبادلوں میں آسانی اور روابط مضبوط کرے گا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • عالمی کشیدگی کے بیچ پاکستان کی کامیاب ثالثی
  • جنگ امن اور معیشت کی کہانی
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
  • پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
  • پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا