عباس عراقچی کی قطری وزیر اعظم سے ملاقات، کشیدگی میں کمی پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
عباس عراقچی کی قطری وزیر اعظم سے ملاقات، کشیدگی میں کمی پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2026 سب نیوز
دوحہ(آئی پی ایس )ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی سے ملاقات ہوئی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماوں نے ملاقات کے دوران خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔۔قطری وزیر اعظم نے مسقط میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا خیرمقدم کیا، اور سفارتی ذرائع سے اختلافات پر قابو پانے کیلئے دوست ممالک کے ساتھ ہم آہنگی جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرراولپنڈی میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144نافذ راولپنڈی میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144نافذ ملک احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا،پورے ملک نے پی ٹی آئی کی پہیہ جام ہڑتال کی کال مسترد کردی، مراد علی شاہ اسلام آباد حملے کے ذمہ داروں کو نشانِ عبرت بنایا جائے، مفتی تقی عثمانی کا مطالبہ عطا تارڑ کا بیان غیر ذمہ دارانہ قرار، بیرسٹر گوہر نے معافی کا مطالبہ کر دیا ملک کے مختلف حصوں میں 10فروری تک بارش کی پیشگوئی امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے بھی لاہور میں بسنت منائیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان