اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ’’آپ جیسے پرعزم والد کا حوصلہ ہی قوم کے جذبے کو مزید مضبوط کرتا ہے، آپ کے بلند عزم کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔‘‘ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید کیپٹن عباس خان کی رہائش گاہ لنڈی کوتل، ضلع خیبر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آئی جی فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ موجود تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید کیپٹن عباس خان کے والد اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیر داخلہ نے شہید کیپٹن عباس کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ’’آپ جیسے پرعزم والد کا حوصلہ ہی قوم کے جذبے کو مزید مضبوط کرتا ہے، آپ کے بلند عزم کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔‘‘

شہید کیپٹن عباس کے والد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمیں اپنے بہادر بیٹے کی شہادت پر فخر ہے، وطن کے لیے ہر بیٹا حاضر ہے۔‘‘ وفاقی وزیر داخلہ نے دورے کے دوران قبائلی عمائدین و مشران سے بھی ملاقات کی۔ قبائلی عمائدین اور مشران نے مسلح افواج کا ہر قیمت پر ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ وہ شہید کیپٹن عباس کے نقشِ قدم پر چلیں گے۔ قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ ’’دفاعِ وطن کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں اور وطن کی سالمیت پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے۔‘‘

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شہید کیپٹن عباس وزیر داخلہ محسن نقوی شہید کی

پڑھیں:

راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل

راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار  کرلیا۔

پولیس کے مطابق  بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے  کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو  بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔

پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان  کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری