مذہبی مقامات پر حملہ کرنیوالے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں:اختر ڈار
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے اسلام آباد میں مرکزی مسجد امام بارگاہ میں قصر خدیجتہ الکبری ترلائی کلاں میں ہونے والے خودکش بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والوں کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔حملہ میں شہید ہونے والے سینکڑوں اور زخمی ہونے والے بھائیوں پر ہر آنکھ اشکبار ہے ۔دہشتگردوں کا کوئی مذہب نسل اور لسانیت سے کوئی تعلق نہ ہے بلکہ یہ انسانیت کے نام پر دھبہ ہے ۔ مذہبی مقامات پر حملہ کرنے والے اور کرانے والے کسی رعایت کے مستحق نہ ہے جبکہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جو بھارت اور افغانستان کی در اندازی دہشتگردی کا دلیرانہ طریقہ سے مقابلہ کر رہے ہیں ۔دہشتگردی کے ناسور کے خاتمہ کے لیے نیشنل ایکشن پلان میں مزید بہتری لاتے ہوئے عمل درآمد کی فوری ضرورت ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ