Jasarat News:
2026-07-24@02:03:59 GMT

اسلام آباد بم دھماکہ کیوں کیا گیا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سلام آباد میں امام بارگاہ پر خودکش حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 100سے زائد ہو نے خدشہ ہے، اس میں “خودکش ” حملہ کرنے والے کا نام یاسر خان تھا اور پشاور کا رہائشی تھا اس کی جیب سے شناختی کار ڈ برآمد ہوا ،جس کو بمبار نےجیکٹ سمیت حملے سے قبل اُتار کر پھینک دی تھی تاکہ لو گوں کو یہ پتا چل جا ئے کہ بمبار افغانی نہیں پاکستانی ہے ۔ شناختی کا رڈ پانچ ماہ قبل بنایا گیا تھا وہ قبل ازیں 5ماہ کے لیے افغانستان بھی رہ کر آیاتھا۔آخری اطلاعات ملنے تک ہماری سیکورٹی ایجنسیز نے حملہ آور کے بہن اور بہنوئی کو بھی گرفتار کرلیا ہےاور ان کی اطلاع پر افغانی سہولت کار کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔حملے کی ذنیہ داری داعش خراساں ،ٹی ٹی پی ،لیکن ایسا محسوس ہو تا ہے کہ اس تانے بانے کا اصل محور انڈیا اور رستہ افغانسران سے ہوتا ہوا جاتا ہہے۔ترالی جس جگہ یہ حملہ ہو ا وہاں کے امام بارگاہ کے ارد گرد دینی مدارس بھی جس کی وجہ سے یہ امام بارگاہ انتہائی حسا س نوعیت کا ہے اور یہا ں کشیدگی کا خدشہ رہتا ہے
حملے کی منصوبہ بندی اور معاونت کے الزام میں اب تک کم از کم چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید گرفتاری کا امکا ن لیکن حکومت اس سلسلے میں علماء کران سے گفتگو جاری ہے جس بعد جس بعد مزید گرفتاری کا امکان ہے
انڈیا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ترلائیمیں امام بارگاہ پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی امام بارگاہ میں خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد افغان شہری تو نہیں لیکن فارنزک کے بعد یہ تفصیلات ملی ہیں کہ وہ کتنی بار افغانستان گیا۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عمان میں ہونے والے مذاکرات ‘بہت اچھے’ رہے اور ایران ‘بہت شدت سے معاہدہ چاہتا ہے۔

صدر مملکت اور وزیرِ اعظم کی اسلام آباد دھماکے کی مذمت، ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہاروفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ سے متصل مسجد میں جمعہ کی نماز کے بعد ہونے والے خودکش بم دھماکے میں کم سے کم 31 افراد جاں بحق اور 169 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ہسپتال ذرائع اور اما م بارگاہ سے موصول ہونے والی اطلات کے ہسپتالوں میں لائے گئے متعدد مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق دھماکہ خودکش تھا۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر شہر بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد پولی کلینک، پمز اور سی ڈی اے ہسپتال میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔دھماکے کے مقام سے موصول ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کی شدت کافی زیادہ تھی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ اموات کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی نوعیت اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی علاقے ترلائی میں جمعے کی نماز کے دوران مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں جان سے جانے والوں کی نماز جنازہ ا?ج (بروز ہفتہ) ادا کر دی گئی جبکہ حملے کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کر لی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ترلائی میں واقع امام بارگاہ سے متصل مسجد خدیج? الکبریٰ کے احاطے میں جمعے کو ایک شخص نے فائرنگ کی، پھر خود کو بم سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں 31 افراد جان سے گئے اور 170 سے زائد زخمی ہو گئے۔

جان سے جانے والوں کی اجتماعی نماز جنازہ ہفتے کو صبح 10 بجے سیکٹر جی نائن میں واقع جامعہ الصادق اور 11 بجے ترلائی میں ادا کی گئی۔نخبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش خراسان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں مسجد پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا۔وزیر داخلہ برائے مملکت طلال چوہدری نے ترلائی میں جائے وقوعہ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ ’یہ واقعہ انتظامیہ کے علم میں دن ایک بج کر 42 منٹ پر آیا۔‘طلال چوہدری نے بتایا کہ ’یہ ایک خودکش دھماکہ تھا۔ حملہ آور افغان شہری تو نہیں تھا لیکن اس کا افغانستان کتنی مرتبہ جانا ہوا، وہ تفصیلات آ چکی ہیں۔‘
طلال چوہدری نے آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ ’اس حملے میں آئی جی اسلام آباد کے فرسٹ کزن بھائی بھی شہید ہوئے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’یہ سافٹ ٹارگٹ ڈھونڈتے ہیں۔ اسلام، لسانیت کا نام لے کر مسلمانوں کو مارا نہیں جاتا۔ ہم نے دیگر ممالک کو ثبوت دیا ہے کہ یہ انڈیا سپانسرڈ ہے۔ بی ایل اے (بلوچستان لبریشن آرمی) ہو یا ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان) کا، انہیں ڈالرز میں پیسے دیے جاتے ہیں۔‘سلام آباد طویل عرصے سے کابل پر یہ الزام عائد کرتا رہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو شدت پسند گروہوں کو استعمال کی اجازت دیتا ہے، اور نئی دہلی پر یہ الزام ہے کہ وہ پاکستانی شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے خلاف سرحد پار حملوں کی پشت پناہی کرتا ہے، تاہم افغان اور انڈین حکومتیں ان الزامات کی مسلسل تردید کرتی رہی ہیں۔

قاضی جاوید گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: طلال چوہدری نے اسلام ا باد کے امام بارگاہ ترلائی میں دھماکے کی ہونے والے حملے کی گیا ہے

پڑھیں:

ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر

ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی