data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تل ابیب: سابق سیکیورٹی سربراہ نے نیتن یاہواورا ن کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو کے بارے میں بھی سنگین دعوے، بیٹے یائرنیتن یاو کی ذاتی اخلاقیات پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے نیتن یاہو کے خاندان سے متعلق سنگین اور چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی سیکیورٹی ٹیم کے سابق سربراہ ایمی درور نےپوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکیورٹی چیف ایمی درور نے دعویٰ کیا کہ نیتن یاہو کے بیٹے یائر نیتن یاہو نے ایک موقع پر اپنے والد پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد صورتحال اس حد تک سنگین ہو گئی تھی کہ سیکیورٹی اہلکاروں کو مداخلت کرنا پڑی تھی۔نیتن یاہو اکثر اپنی اہلیہ اور بیٹے کے غصے سے بچنے کے لیے خود کو ایک کمرے میں بند کر لیتے تھے۔

ان کے انکشافات میں جن میں خاندانی تنازعات، اخلاقی الزامات اور سیاسی فیصلوں پر اثر انداز ہونے کے دعوے شامل ہیں۔ایمی درور کے مطابق اسی واقعے کے بعد یائر نیتن یاہو کو امریکا کے شہر میامی منتقل ہونے پر مجبور ہوگئے تھے۔

ایمی درور نے نیتن یاہو کی ذاتی اخلاقیات پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ ریسٹورنٹس میں اپنے بل ادا نہیں کرتے تھے اور اخراجات اکثر اپنے عملے یا سیکیورٹی محافظوں پر ڈال دیتے تھے۔سابق سیکیورٹی سربراہ نے نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو کے بارے میں بھی سنگین دعوے کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سارہ نیتن یاہو ’چوری کے جنون‘ (کلیپٹومینیا) میں مبتلا ہیں اور انہوں نے خود متعدد مواقع پر ہوٹلوں سے تولیے اور ریاست کی ملکیت والے تحائف غائب ہوتے دیکھے۔ایمی درور کے مطابق حالیہ برسوں میں سارہ نیتن یاہو گھر میں اصل طاقت کا مرکز بن چکی ہیں۔

انہوں نے ہی نیتن یاہو کو عدالتی تصفیے (پلی بارگین) سے روکا تاکہ وہ با اثر سیاسی عہدے پر برقرار رہ سکیں، کیونکہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا بیٹا یائر نیتن یاہو مستقبل میں اپنے والد کا جانشین بنے۔

سابق سیکیورٹی چیف کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ نیتن یاہو کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر جیل بھیجا جائے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سارہ نیتن یاہو سابق سیکیورٹی نیتن یاہو کے نیتن یاہو کی ایمی درور

پڑھیں:

مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار