ملتان، مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام شہدائے مسجد خدیجة الکبریٰ کی یاد میں شمعیں روشن
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
ضلعی صدر عون رضا انجم کا کہنا تھا کہ پوری قوم شہداء کے بلندی درجات اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہے، حکومت کی بے حسی عیاں ہے دو دن گزر گئے قاتلوں کو تختہ دار پہ نہیں لٹکایا، حکومت ہوش کے ناخن لے اور عوام کے جذبات کو سمجھے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام اسلام آباد کی مسجد خدیجة الکبریٰ میں دوران نماز حملے میں شہید ہونے والے نمازیوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور سانحے میں زخمی ہونے والوں کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر قائمقام صوبائی آرگنائزر انجینئر سخاوت علی سیال، ضلعی صدر ملتان عون رضا انجم ایڈووکیٹ، علامہ غلام جعفر انصاری، علامہ مجاہد حسین جعفری، مولانا غلام عباس نقوی، وحدت یوتھ کے رہنما حسن رضا حیدری، حسنین عباس اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر عون رضا انجم کا کہنا تھا کہ پوری قوم شہداء کے بلندی درجات اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہے، حکومت کی بے حسی عیاں ہے دو دن گزر گئے قاتلوں کو تختہ دار پہ نہیں لٹکایا، حکومت ہوش کے ناخن لے اور عوام کے جذبات کو سمجھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی