Express News:
2026-07-24@03:55:50 GMT

حماس نے غیرمسلح ہونے کا مطالبہ مسترد کردیا

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT

حماس کے بیرون ملک سیاسی امور کے سربراہ خالد مشعل نے غزہ میں فلسطینی دھڑوں کو غیر مسلح کرنے کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ عوام سے ہتھیار چھین لینا انہیں ختم کرنے کے لیے ایک آسان شکار بنا دے گا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق دوحہ میں الجزیرہ فورم کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے حماس کے سینئر رہنما خالد مشعل نے کہا کہ حماس سے اپنے ہتھیار حوالے کرنے پر ہونے والی بحث دراصل فلسطینی مسلح مزاحمت کو غیرمؤثرکرنے کی ایک صدی پرمحیط کوشش کا تسلسل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے لوگ مقبوضہ ہیں اس وقت تک غیرمسلح کرنے کی باتیں ہمارے لوگوں کو ختم کرنے اور بین الاقوامی ہتھیاروں سے مسلح اسرائیل کی جانب سے انہیں ختم کرنے کے لیے آسان شکار بنانے کی کوشش ہے۔

خالد مشعل نے کہا کہ اگر ہم اس حوالے سے بات کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ایک ماحول فراہم کرنا ضروری ہے جس کے نتیجے میں تعمیر نو اور ریلیف کی اجازت ہو اور یقینی بنایا جائے کہ غزہ اور صہیونی ریاست کے درمیان جنگ نہ بھڑکے۔

حماس کے رہنما نے بتایا کہ یہ ایک منطقی نکتہ نظر ہے اور حماس قطر، ترکیے اور مصر جیسے ثالثوں اور براہ راست مذاکرات کے ذریعے ثالثوں کی توسط سے امریکا کو آگاہ کیا ہے یا اس حوالے سے حماس کے وژن کا ادراک ہے، یہ ایک ایسی چیز ہے جس کے لیے بڑی کوششوں کی ضرورت ہے صرف غیرمسلح کرنے کی بات نہیں ہے۔

خالد مشعل نے کہا کہ مسئلہ غزہ میں موجود حماس اور دیگر مزاحمتی فورسز کی ضمانت کا نہیں ہے بلکہ مسئلہ اسرائیل ہے جو فلسطینیوں کا اسلحہ حاصل کرنا چاہتا ہے اور انہیں ملیشیا کے حوالے کر افراتفری پھیلانا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں

حماس کا غزہ کی حکومت فلسطینی کمیٹی کے حوالے کرنے کا اعلان، رفح بارڈر فوری کھولنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ حماس نے 5 سے 10 تک جنگ بندی کی تجویز دی تھی، یہ گارنٹی ہے کہ اسلحہ استعمال نہیں ہوگا اور یہ کہ ثالثی ممالک جن کے حماس سے قریبی تعلقات ہیں وہ ضمانت دے سکتے ہیں۔

فوٹو: الجزیرہ

خالد مشعل نے کہا کہ قبضے کے خلاف مزاحمت لوگوں کا حق ہے اور یہ بین الاقوامی قانون اور مقدس سرزمین کا قانون ہے، مزٓحمت قوموں کی تاریخ کا حصہ ہے۔

حماس رہنما نے عرب اور مسلمان ممالک سے سفارتی سطح پر دفاعی پالیسی کے بجائے جارحانہ اقدامات کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ اکتوبر میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے دوران امریکا نے کہا تھا کہ اس کے بعد حماس غیرمسلح ہوگی اور بین الاقوامی امن فورس تعینات کردی جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خالد مشعل نے کہا کہ حماس کے کے لیے

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے

سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔ 

شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے  نفسیاتی  اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو  تنخواہ  ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی  سارے بجٹ کو  ہلا دیتی ہے ۔  اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور  دیگر  اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔  حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔ 
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا