راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ العمل‘ غیر قانونی اجتماع پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی (آن لائن)سٹی پولیس افیسر (سی پی او) خالد محمود ہمدانی نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، من و عن عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا،کسی بھی مقام پر غیر قانونی اجتماع، دھرنے یا ریلی کی اجازت نہیں ہے، ڈبل سواری پر پابندی عاید ہے، کسی قسم کی شر انگیزی یا قانون شکنی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ پولیس کے شہر بھر میں موثر سیکورٹی انتطامات، سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔ 4300 سے زائد افسران و جوان سیکورٹی و ٹریفک فرائض سر انجام دے رہے ہیں، تمام سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں،شہر میں 82 مقامات پر خصوصی پکٹس سمیت داخلی خارجی راستوں پر چیکنگ جاری ہے، تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن کی ٹیمیں شہر بھر میں گشت کر رہی ہیں، سیف سٹی اور دیگر کیمروں سے مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ کسی قسم کی شرانگریزی یا قانون شکنی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، قانون کی بالادستی اور امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنایا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جائے گا
پڑھیں:
’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ جو 5 سٹریٹجک ستونوں، 9کلیدی اہداف، 32 تھیمیٹک ڈومینز، 915 سٹریٹجک اقدامات پر مشتمل ہے۔اس پالیسی کے تحت حکومتی خدمات مرحلہ وار آن لائن اور Citizen-Centric بنائے جائیں گی۔ پیپر لیس گورننس کے ذریعے شفافیت، جوابدہی اور سرکاری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو AI اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔ گرین آئی سی ٹی، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور کاربن کریڈٹ رجسٹری پر کام کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل اصلاحات سے عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔