دہشت گردی میں بھارت کاملوث ہونا کسی سے عیاں نہیں‘سنی تحریک
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان میں جاری دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ بھارت میدان جنگ میں پاکستان کو شکست دینے میں ناکام رہا،اسی ناکامی کا بدلہ وہ بزدلانہ دہشت گردی کے ذریعے لینا چاہتا ہے۔یہ بھارت کی پرانی اور مکروہ سازش ہے جس کا مقصد پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا،معیشت کو نقصان پہنچانا اور قوم کے حوصلے پست کرنا ہے،مگر دشمن اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔