پاکستان‘ ملائیشیا تعاون بڑھانے‘چیلنجز کیخلاف مربوط ردعمل پرمتفق
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوالالمپور(آن لائن)پاکستان اور ملائیشیا کی بحری افواج کے سربراہوں نے تیزی سے بدلتے ہوئے پیچیدہ بحری ماحول میں تزویراتی نقطہ نظر کو ہم آہنگ کرنے ‘ آپریشنل تعاون بڑھانے اور ابھرتے ہوئے بحری سیکورٹی چیلنجز کیخلاف مربوط ردعمل پر اتفاق کیاہے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار بحری ریاست کے طور پر بحری سلامتی کیلیے اپنا فعال کردار جاری رکھے گا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا اور رائل ملائیشین نیوی کی اعلی قیادت سے ملاقات کی۔یہ دورہ پاک بحریہ کے تعاون پر مبنی بحری سیکورٹی اور بحری سفارت کاری کے عزم کا عکاس ہے۔ رائل ملائیشین نیوی ہیڈکوارٹرز آمد پر رائل ملائیشین نیوی کے سربراہ ایڈمرل تان سری (ڈاکٹر)ذوالحلمی بن اثنیننے سربراہ پاک بحریہ کا استقبال کیا۔رائل ملائیشین نیوی ہیڈکوارٹرز میں سر براہ پاک بحریہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔دونوں سربراہان نے ملاقات کے دوران تیزی سے بدلتے ہوئے پیچیدہ بحری ماحول میں تزویراتی نقطہ نظر کو ہم آہنگ کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں سربراہان نے آپریشنل تعاون بڑھانے اور ابھرتے ہوئے بحری سیکورٹی چیلنجز کے خلاف مربوط ردعمل پر اتفاق کیا۔نیول چیف نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار بحری ریاست کے طور پر بحری سلامتی کے لیے اپنا فعال کردار جاری رکھے گا۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف ملائیشین ہم منصب تان سری ڈاکٹرذوالحلمی بن اثنین سے ملاقات کررہے ہیں
خبر ایجنسی
سیف اللہ
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رائل ملائیشین نیوی کے سربراہ ایڈمرل پاک بحریہ کے
پڑھیں:
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
لندن (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کے لیے برطانوی ائیربیس کے استعمال پر ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے عہدہ سنبھالنیکے بعد امریکی فوج نے گلوسیسٹرشائر میں واقع رائل ائیر فورس کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے ایران کے خلاف B-1 اسٹریٹجک بمبار طیاروں سے بمباری کی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں امریکی طیاروں نے ایران عراق سرحدی علاقے شلمچہ بارڈرکراسنگ کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ ایران نے اس کے جواب میں آنکھ کے بدلے آنکھ کی بنیاد پر جوابی کارروائیوں کی دھمکی دی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیکہا کہ ہماری دفاعی پالیسی واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی مدد کے ذریعے ایران کیخلاف جارحیت میں شریک ہوں گے، انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائیگا۔اب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی طیاروں کے برطانوی فضائی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو خبردار کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہیکہ حالیہ کارروائیوں میں امریکی افواج نے ابتدا میں بحر ہند میں موجود بحری جہازوں سے کروز میزائل داغے اور جب ان کے ذخائر کم ہوگئے تو برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہیکہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز فوجی ہدف سمجھا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا اگلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم