قانون سازی کے باوجود سود کے خاتمے پر کام شروع نہیں ہوا، فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
فائل فوٹو
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قانون سازی کے باوجود اداروں میں سود کے خاتمے پر کام شروع نہیں ہوا۔
اسلام آباد میں جے یو آئی یوتھ کنونشن میں مولانا فضل الرحمان نے مسجد خدیجہ الکبریٰ کے شہداء کےلیے دعا مغفرت کروائی۔
تقریب سے خطاب میں جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ سیاسی معاہدوں میں سنجیدگی ہونی چاہیے، یکم جنوری 2028 ء سے ملک میں سود کے خاتمےکی قانون سازی ہوئی ہے جبکہ اداروں کے اندر سود کے خاتمے کے لیے کام شروع نہیں کیا گیا۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی، ف) سربراہ مولانا فضل الرحمان قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر بیٹھک لگ گئی۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے نتائج معاشی اور سیکیورٹی ناکامی کی شکل میں سامنے آرہے ہیں، ایک سال میں پارلیمنٹ میں کیسے دو تھائی اکثریت حاصل کی گئی؟
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ بتایا جائے کہ آصف علی زرداری کو 15 سال کس جرم میں جیل میں رکھا گیا تھا؟ اب صدر پاکستان کو تاحیات استثنیٰ دیا گیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کے مقابلے میں آپ نے جرات دکھائی ہم آپ کے ساتھ تھے، پاکستانی کی محنت اور پیسہ باہر انویسٹ ہو رہا ہے جبکہ ملک میں کاروبار ختم ہو رہا ہے۔
جے یو آئی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ہمارے دوست ملک نے عالمی تجارت کے لیے پاکستان کو چُنا، ہمیں شکایت تھی کہ پی ٹی آئی حکومت میں سی پیک منصوبہ روکا گیا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں بھی ایک اینٹ کا اضافہ نہیں ہوا، ہم محض الزام تراشی کی سیاست نہیں کرتے، ہماری روش میں اعتدال اور دلیل ہے، انتہا پسندی نہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں الیکشن کمیشن کو نتائج کا علم نہیں تھا، وہ کٹھ پتلی ہے، یہاں نتائج باہر سے آتے تھے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آج سے 2 سال قبل اسی روز ملک میں الیکشن ہوئے، ملک بھر میں الیکشن نتائج کو جعلی قرار دے کر قوم نے مسترد کیا۔
جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ جعلی منڈیٹ کے ذریعے جعلی حکومت بنائی گئی، ہماری جماعت محض اقتدار کی جنگ نہیں لڑ رہی، ہم آئین اور قانون کے محافظ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں حکومت میں پہنچنا سفر کا حصہ ہے منزل نہیں ہے، موجودہ حکومت جمہوریت کے ساتھ مذاق ہے، آپ شفاف طریقے سے حکومت بنا لیں ہم ضرور قبول کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطین اور غزہ کی سرزمین کس کرب سے گزری، 80 ہزار سے زائد پُرامن مسلمان شہید ہوچکے ہیں، 1 لاکھ سے زائد لوگ بھوک کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس وحشیانہ صہیونی کارروائی کی پشت پر امریکا ہے، اس نسل کشی میں امریکا کا اسلحہ اور ڈالر استعمال ہوا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان نے جے یو ا ئی نے کہا کہ سود کے
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
مظفرآباد (آئی پی ایس )آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کیگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا ہے۔ اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی اگلی خبرٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم