پاکستان کو مستقل دشمن بنا کر رکھنے کی پالیسی ناکام ہو گئی‘ بھارتی سیاستدان
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260209-08-19
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سیاستدان و مصنف ششی تھرور نے کہا ہے کہ پاکستان کو مستقل دشمن بنا کر رکھنے کی بھارتی پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔ انڈین ایکسپریس میں اپنے مضمون میں ششی تھرور نے لکھا کہ بھارت میں پاکستان دشمن پالیسی پر سوالات اٹھ رہے ہیں، بی جے پی کے بیانیے کو اندرونی چیلنج کا سامنا ہے، پاکستان سے بات چیت شکست نہیں ہے۔ ششی تھرور نے مزید لکھا کہ بی جے پی کا سخت مؤقف غلط ثابت ہوا ہے، بی جے پی کی تصادم کی سیاست خطے کو غیر محفوظ بنا رہی ہے، پاکستان مخالف بیانیہ سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا گیا، پاکستان سے مذاکرات کے بغیر امن ممکن نہیں۔ بھارتی رکن پارلیمان و سابق وزیر خارجہ ششی تھرور کے مطابق بی جے پی کی جنگی سوچ پر سوال اٹھ رہے ہیں، امن کو کمزوری سمجھنا غلط ہے، پاکستان کو الگ تھلگ کرنے کی بھارتی پالیسی خود فریبی ثابت ہوئی۔ ششی تھرور کے کالم سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان سے مستقل دشمنی کی پالیسی کے خلاف بھارت میں آوازیں بڑھتی جا رہی ہیں، بھارت کا سنجیدہ طبقہ بھی پاکستان سے مذاکرات کا حامی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان سے ششی تھرور بی جے پی
پڑھیں:
برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صنعتی مصنوعات کی پیداوار میں اضافے سے برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات ترجیح ہیں۔
وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت سرمایہ کاری میں اضافے، شعبہ جاتی اصلاحات اور پالیسی اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں متعلقہ وزارتوں کی جانب سے مختلف زیرِغور پالیسی تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب، احد چیمہ، عطاء تارڑ شریک ہوئے۔
نوجوانوں کو جدید علم اور مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے، اے آئی کے فوائد اور چیلنجز دونوں ہیں: شہباز شریف
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے صنعت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ توانائی کی ضروریات متبادل توانائی ذرائع سے پوری کرنے کے لیے بھر پور کام ہو رہا ہے۔
وزیرِ اعظم کا مزید کہنا ہے کہ توانائی بچانے اور سستی ٹرانسپورٹ کے لیے الیکٹرک وہیکلز پالیسی ضروری ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اور بہترین کارکردگی اولین ترجیح ہے۔