Jasarat News:
2026-07-24@04:11:02 GMT

PCEMجنرل سیکرٹری کی اسلام آباد میں دھماکے کی مذمت

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد میں امام بارگاہ پر ہونے والا دہشت گردانہ دھماکہ ایک انسانیت سوز اور پاکستان کے امن اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی پر براہ راست حملہ ہے اس افسوسناک واقعے نے پورے ملک بالخصوص محنت کش طبقے کو شدید رنج و غم میں مبتلا کر دیا ہے ۔ پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل انرجی مائن جنرل ورکرز یونین کے جنرل سیکرٹری عمران علی نے اس سفاکانہ کارروائی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا دراصل انسانیت مذہب اور آئین پاکستان کے خلاف کھلی جنگ ہے۔ ایسے عناصر ملک میں خوف و ہراس پھیلا کر محنت کش عوام کی یکجہتی کو توڑنا چاہتے ہیں مگر وہ اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ عمران علی نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے واقع میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائیں اور عبادت گاہوں سمیت عوامی مقامات کی سیکورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔ شہدا کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا پاکستان کا محنت کش طبقہ ہر قسم کی دہشت گردی انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خلاف متحد ہے اور امن رواداری اور بھائی چارے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔ آخر میں عمران علی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔

ویب ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی