پورے پاکستان نے بسنت منائی، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر وقت بڑھایا: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) بسنت کے تیسرے روز شہرِ لاہور میں خوشیوں اور رنگوں کا سماں عروج پر رہا۔ دہلی گیٹ میں وزارتِ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیرِ اہتمام منعقدہ‘‘بسنت بہار پروگرام’’میں شہریوں، غیرملکی مہمانوں اور بیرونِ ملک سے آنے والی فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ امریکہ اور برطانیہ سے آنے والی فیملیاں خصوصی طور پر بسنت منانے کے لیے دہلی گیٹ پہنچیں۔ وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہریوں کے غیرمعمولی جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے بسنت کی تقریبات کا وقت بڑھا کر پیر کی صبح پانچ بجے تک کر دیا۔ تقریب کے دوران میوزک کنسرٹ نے شرکاء کو خوب محظوظ کیا۔ معروف گلوکار ندیم عباس لونے والا اور گلوکارہ میگا نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔ ندیم عباس لونے والا نے اپنے گانوں سے سماں باندھ دیا اور شہری ان کی دھنوں پر بھنگڑے ڈالتے اور جھومتے رہے۔ ان کا شعر‘‘کوئی پتیاں گلاب دیاں صوبے تے ہور بوت نیں پر نئی ریسیاں پنجاب دیاں ’’حاضرین میں خاصا مقبول رہا۔ دہلی گیٹ کی چھت اور ملحقہ عمارتوں کی چھتوں پر کھڑے شہری بھی میوزک لائیو کنسرٹ سے لطف اندوز ہوتے رہے۔عظمٰی بخاری نے کہا کہ صرف لاہور نہیں بلکہ پورا پاکستان لاہور میں بسنت منا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے قوم کو خوشیاں منانے کا موقع فراہم کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں اور قوم ان کا شکریہ ادا کر رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.(جاری ہے)
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے. ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا. شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے.