data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی اور بونیر میں بزرگوں کے کھیل کے نام سے مشہور علاقائی کھیل ’کوڈا‘ اب معدوم ہونے لگا ہے، جسے بچانے کے لیے وہاں کے لوگ کوشاں ہیں۔اس کھیل کا نام کوڈا اس لیے رکھا گیا ہے کہ اس کی پچ کو ’کوڈا‘ کہتے ہیں۔ اس کھیل میں ایک ٹیم کل پانچ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتی ہے، لیکن میدان میں صرف تین کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت ہوتی ہے۔تین کھلاڑی ایک ٹیم کے اور تین دوسرے ٹیم کے مد مقابل ہوتے ہیں اور ہر کھلاڑی کے پاس پتھر سے بنی دو گولیاں ہوتی ہیں، جسے ’مڑدکی‘ کہتے ہیں۔ جس کھلاڑی نے پچ حاصل کرلی، اسے پچ کا پوائنٹ ملتا ہے اور دوسرا کھلاڑی جب ایک مڑدکی سے دوسری کو مارے تو اسے دو پوائنٹ مل جاتے ہیں۔ کوڈا کھیل کو زندہ رکھنے کے لیے اپنے علاقے کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے اراکین اور محکمہ سپورٹس کے آفیسرز کو بھی اس کھیل کی تشہیر کریں، ورنہ ہمارا یہ علاقائی ثقافتی کھیل گم ہو رہا ہے۔ اس کھیل میں بچوں اور جوانوں پر کوئی قدغن نہیں ہے۔ ’ہمارے بچے بھی اب اس کھیل میں بڑوں سے زیادہ حصہ لے رہے ہیں۔‘
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اس کھیل
پڑھیں:
سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
فائل فوٹوسندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں، طوفان اور بارش ہوئی ہے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔
خیبرپختونخوا میں مختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سندھ کے علاقے تھرپارکر میں بارش، سکھر میں ژالہ باری، لاڑکانہ، حیدرآباد، مٹیاری، ہالہ، نیو سعیدآباد، شکارپور اور کندھ کوٹ میں مٹی کا طوفان آیا ہے۔
اسلام آباد، لاہور، جہلم، سرگودھا، گجرات، رحیم یار خان، چنیوٹ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔
تیز ہوا کے باعث لوئر کرم میں بجلی کی مین لائن کا ٹاور گر گیا، پاراچنار اور اس کے ملحقہ علاقوں اور پاک افغان سرحدی دیہات کی بجلی بند ہوگئی۔