ملک بھرمیں تحریک انصاف کی پہیہ جام کال مسترد(مراد علی شاہ)
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے
اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پورے ملک نے پہیہ جام کی کال مسترد کر دی، ہماراملک ہڑتال جیسی سرگرمیوں کامتحمل نہیں ہوسکتا، آج اتوارکے روزبھی شہریوں نے دکانیں کھولی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ 2022 میں فلڈ آیا ، اس سے بھی ہم نکل آئے ،ماضی میں کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ اس طرح کی تقریبات شہرمیں ہوسکیں گی، صرف یہ پیغام دینے لے لیے کہ ایسی ایکٹیوٹیزکا پاکستان متحمل نہیں ہے ہوسکتا۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جماعتوں کوکہوں گا آگے کی طرف دیکھیں، پی پی نے2007 میں اپنی لیڈر کو شہید ہوتے دیکھا لیکن ہم اُس وقت سے بھی نکل آئے، صدر پاکستان نے اس وقت بھی کہا تھا کہ ہمیں پاکستان چاہیے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ انڈسٹریزاپنی ٹریڈ کو روکنے کی کوشش کریں گے تو یہ اچھی بات نہیں، احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، جمہوریت کوکسی صورت نقصان نہیں پہنچاناچاہیے، چیلنجزکے باوجود کراچی آگے بڑھ رہا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ آتشزدگی جیسے سانحات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں، سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، حکومت متاثرین کومکمل سپورٹ کرے گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے عمارتوں کا سروے کرایا ہے، کے فور کی شروعات 10 سے 11 سال پہلے ہوئی تھی، کے فور پر میں کسی اور کو نہیں اپنے آپ کو الزام دیتا ہوں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ تھا کہ
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔