8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان
پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام کو آخری دھکا دیں اور حقیقی جمہوریت اور آئینی حکمرانی کی راہ ہموار کریں، عوام کے نام پیغام

پاکستان میں 8 فروری 2024ء کے الیکشن کو 2 سال مکمل ہونے پر پی ٹی آئی کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج جاری ہے، اس سلسلے میں مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کردی گئی۔ اپوزیشن اتحاد کی جانب سے 8 فروری الیکشن میں دھاندلی کیخلاف ملک گیر احتجاج سے متعلق عوام کے نام پیغام جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کی طرف سے جاری پیغام میں پوری پاکستانی قوم کو آج 8 فروری کی کامیاب پہیہ جام و شٹر ڈاؤن ہڑتال پر خلوصِ دل سے مبارک باد پیش کی گئی، اس حوالے سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آج پورے ملک نے تاریخ رقم کی ہے، عوام نے مینڈیٹ کی چوری کے خلاف ملی بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے اس جعلی نظام کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ دن پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 8 فروری 2024ء کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آج ملک گیر احتجاج کر رہی ہے، یہ احتجاج عمران خان کی کال پر ہو رہا ہے جس میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال شامل ہے، ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ احتجاج کا مقصد انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے۔اس ضمن میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 8 فروری 2024ء کے عام انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، اس لیے 8 فروری کو ملک بھر میں پرامن شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام کی کال دی گئی ہے، اس دن دکانیں، کاروبار، بازار اور ٹرانسپورٹ بند رکھے جائیں گے، عوام دن بھر گھروں میں رہیں اور مغرب کی نماز قریبی مساجد میں باجماعت ادا کریں۔پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نماز کے بعد حکومت کے خاتمے اور عمران خان و بشریٰ بی بی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے دعا کی جائے گی، بعد ازاں موبائل کی لائٹ یا مشعل کے ساتھ اپنے علاقوں میں پرامن ریلیوں میں شریک ہو کر احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا، یہ احتجاج مکمل طور پر پرامن ہوگا، شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام کیلئے کسی قسم کی زبردستی یا تشدد نہیں کیا جائے گا، شہری ہڑتال سے قبل گھریلو راشن و ادویات کا بندوبست کرلیں، ہنگامی صورتحال کے لیے پاور بینک، ٹارچ اور اضافی بیٹریاں ساتھ رکھیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: انتخابات میں پی ٹی ا ئی شٹر ڈاو ن پہیہ جام کے خلاف

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار