اسلام آباد خودکش حملہ: اطالوی وزیر داخلہ اور یورپی کمشنر کا محسن نقوی سے رابطہ، شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اطالوی وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی اور یورپی کمشنر میگنس برنر نے رابطہ کیا۔
اس موقع پر اطالوی وزیر داخلہ اور یورپی کمشنر نے اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردانہ حملے میں ہونے والے جانی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔
اطالوی وزیر داخلہ نے کہا کہ المناک واقعے کی خبر سن کر انہیں گہرا دکھ ہوا ہے اور اٹلی کی حکومت اور اپنی جانب سے متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔
مزید پڑھیںاسلام آباد؛ امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
اطالوی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اٹلی ہر قسم کی دہشت گردی کی سخت مذمت کرتا ہے اور دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔
یورپی کمشنر میگنس برنر نے کہا کہ ان کی دعائیں متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں یورپی یونین پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مشکل وقت میں اظہارِ یکجہتی پر اطالوی وزیر داخلہ اور یورپی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان دنیا کے لیے ایک ڈھال ہے اور آج دنیا کو دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کے لیے عالمی سطح پر مضبوط اور مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اطالوی وزیر داخلہ اور یورپی کمشنر نے کہا کہ کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے اور عالمی سطح پر تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں اور بات چیت کے فروغ کے لیے پاکستان کے مسلسل ثالثی کردار اور سہولت کاری کی کوششوں کو سراہا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke today with Kuwait’s Foreign Minister Sheikh Jarrah Jaber Al-Ahmad Al-Sabah to discuss evolving regional and international developments.
FM Sheikh Jarrah appreciated Pakistan’s continued… pic.twitter.com/CBnvw1REKc
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 2, 2026
انہوں نے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کی بھی تعریف کی۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کے لیے سفارت کاری اور مسلسل مذاکرات کو ہی بہترین راستہ سمجھتا ہے اور اس کی حمایت جاری رکھے گا۔
دونوں رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیاکہ جاری سفارتی کوششیں مثبت نتائج دیں گی اور مستقبل قریب میں خطے میں دیرپا امن کے قیام کی راہ ہموار ہوگی۔
گفتگو کے دوران پاکستان اور کویت کے درمیان موجود مضبوط برادرانہ تعلقات کا بھی اعادہ کیا گیا، جبکہ دونوں فریقوں نے مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسحاق ڈار ٹیلیفونک رابطہ عالمی صورتحال کویتی وزیر خارجہ نائب وزیراعظم وی نیوز