ریپر طلحہ انجم نے اپنی منگنی کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
کراچی (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے زوئیہ کریم کے ساتھ اپنی منگنی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ منگنی کی تقریب کراچی میں منعقد کی گئی جس میں قریبی رشتہ داروں کی نے شرکت کی۔
تقریب میں روایتی رسومات اور خوشیوں بھرے لمحات دیکھنے کو ملے جس نے ظاہر کیا کہ جوڑا اس خاص موقع کو اپنے پیاروں کے ساتھ بانٹنا چاہتے تھے۔
مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کو مبارکباد دی اور اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا۔ طلحہ انجم نے دونوں خاندانوں اور دوستوں کی جانب سے ملنے والی محبت پر شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وکالت شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 50 سال بعد زندگی گزارنے کے بعد راولپنڈی بار نے میری ممبر شپ بحال کر دی. 50 سال بعد بار کا تاحیات ممبر بن گیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ سچائی، قانون اور ملک کی بہتری کے لئے کام کروں. غریب آدمی کے لئے قانونی، عملی اور عملی خدمت کروں گا۔
واضح رہے شیخ رشید نے سردار رزاق چیمبر کے ذریعے ڈسٹرکٹ بار روالپنؔڈی میں اپنی رکنیت بحالی کی درخواست دائر کر دی تھی۔