سات دن میں  اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر بنانے کےلیے جامع حکمت عملی پر عملدرآمد کیا جائے گا، چیف کمشنر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کی جبکہ اجلاس میں اسلام آباد ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں اسلام آباد شہر میں ڈویژنل سطح پر سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنا کر پورے شہر کو محفوظ بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر سات یوم میں دارالحکومت اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر بنانے کیلئے جامع حکمت عملی پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

آئی جی اسلام آباد نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے داخلی و خارجی راستوں پر مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مضبوط کیا جائے گا جبکہ شہر میں آمد و رفت اور نقل و حرکت کو مانیٹر کرنے کیلئے جدید میکنزم تیار کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں شہر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے اور جرائم کی روک تھام کیلئے کیے گئے انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد پولیس نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور عزت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس کو یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈپلومیٹک انکلیو، ریڈ زون سمیت شہر بھر کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ اسلام آباد سیف سٹی کو عصر حاضر کے تقاضوں اور جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہر کی مرکزی شاہراہوں، مراکز اور سیکٹرز کی نگرانی کا مؤثر میکنزم بنایا گیا ہے، دہشتگردی کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بروقت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں اور اسلام آباد کو کرائم فری سٹی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔

اجلاس میں اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے پر اتفاق کیا گیا اور واضح کیا گیا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں مشکوک سرگرمیوں میں ملوث افراد پر کڑی نظر رکھنے اور ان کی مکمل تفصیلات کا ڈیٹا مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہری علاقوں میں ڈور ٹو ڈور سروے مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ دیہی علاقوں کا ڈور ٹو ڈور سروے جلد مکمل کیا جائے گا۔

چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت دی کہ اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں کی خصوصی نگرانی کے ساتھ شہر بھر میں پیٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد میں سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مربوط اور مؤثر کوآرڈینیشن بڑھائی جائے گی اور وفاقی دارالحکومت میں ہر قیمت پر شہریوں کی جان و مال اور عزت کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل اور ٹیکنالوجی بروئے کار لائی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپیکا ایکٹ کے خلاف پی ایف یو جے کی درخواست پر سماعت، وکلاء اور صحافیوں کے سخت دلائل پیکا ایکٹ کے خلاف پی ایف یو جے کی درخواست پر سماعت، وکلاء اور صحافیوں کے سخت دلائل حقیقی آزادی مارچ کے 2 کیسز میں علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب اشتہاری قرار ہتکِ عزت کیس؛ شہباز شریف کیخلاف عمران خان کی درخواست پر 3رکنی بینچ تشکیل دینے کا حکم پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5000 روپے سے زائد کا اضافہ سائفر کیس میں اہم پیش رفت؛ عمران خان سے فوری ملاقات کی درخواست مسترد دہشت گردوں سے روابط کا کیس؛ پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد کو بنانے کیلئے کیا جائے گا کی درخواست چیف کمشنر اجلاس میں کو محفوظ کے خلاف کو مزید کیا گیا

پڑھیں:

وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار

سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر