Jasarat News:
2026-07-24@03:58:27 GMT

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز سے شکست دے دی

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز سے شکست دے دی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کلکتہ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے ساتویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز سے  ہرا دیا۔

کلکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹلی کو 208 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 134 رنز پر ڈھیر کر کے فتح حاصل کی۔ اٹلی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔ اوپنر گارج منسی نے 84 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو مستحکم آغاز فراہم کیا، جبکہ مائیکل جونز 37 اور رچی بیرنگٹن 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ برینڈن میک مولن 41 اور مائیکل لیسک 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اٹلی کی جانب سے علی حسن، گرانٹ اسٹیورٹ، تھامس ڈراکا اور جے جے اسمٹس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں اٹلی کی ٹیم 16.

4 اوورز میں 134 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ ابتدائی اوورز میں ٹیم نے پانچویں اوور تک 40 رنز پر تین وکٹیں گنوا دی تھیں، لیکن آسٹریلوی نژاد مانینتی برادرز نے 73 رنز کی شراکت قائم کر کے بیٹنگ لائن کو عارضی سہارا دیا۔

ہیری مانینتی 37 اور بین مانینتی 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور بین مانینتی اس میچ کے ذریعے اٹلی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نصف سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بھی بن گئے۔

اس میچ میں اسکاٹ لینڈ کے مائیکل لیسک نے اپنی شاندار بولنگ سے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اٹلی کے کپتان کندھے کی انجری کے باعث بیٹنگ کے لیے دستیاب نہیں تھے، جس کا اثر ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر بھی پڑا۔

یہ فتح اسکاٹ لینڈ کے لیے گروپ مرحلے میں اعتماد بڑھانے کا سبب بنے گی، جبکہ اٹلی کو اپنی بیٹنگ اور فیلڈنگ میں فوری بہتری لانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ آگے کے میچوں میں کم بیک کر سکے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی