علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے حقیقی آزادی مارچ سے متعلق 2 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کے خلاف سخت قدم اٹھاتے ہوئے انہیں اشتہاری ملزم قرار دے دیا ہے، جبکہ دونوں کے دائمی وارنٹِ گرفتاری بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
اس عدالتی اقدام کے بعد دونوں رہنماؤں کو درپیش قانونی چیلنجز میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں: شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری جاری
کیس کی سماعت سینیئر سول جج مبشر حسن چشتی نے کی، جنہوں نے ریمارکس دیے کہ عدالت کی جانب سے بارہا طلبی کے باوجود علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب پیش نہیں ہوئے۔ مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے قانون کے مطابق اشتہاری کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔
عدالت نے نشاندہی کی کہ گزشتہ سماعت پر ہی علی امین گنڈاپور کے خلاف اشتہاری کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا جا چکا تھا، تاہم دونوں رہنماؤں کی عدم پیشی برقرار رہنے پر اب انہیں باضابطہ طور پر اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ کے دوران پیش آنے والے واقعات پر تھانہ بارہ کہو میں 2 مختلف مقدمات درج کیے گئے تھے، جن میں علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب نامزد ہیں۔
یاد رہے کہ انہی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل سمیت کئی دیگر رہنما پہلے ہی عدالت سے بری ہو چکے ہیں، تاہم علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کی مسلسل غیر حاضری نے معاملے کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری، اشتہاری قرار دینے کے لیے کارروائی کا آغاز
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان مقدمات میں اشتہاری قرار دیا جانا مستقبل میں دونوں رہنماؤں کی گرفتاری اور مزید قانونی کارروائی کا باعث بن سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام آباد عدالت اشتہاری قرار علی امین گنڈاپور عمر ایوب وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد عدالت اشتہاری قرار علی امین گنڈاپور عمر ایوب وی نیوز اشتہاری قرار
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات،وزیر اعظم نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا
وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس منصوبے سے ملک میں زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور تربیت کو ان منصوبوں کا حصہ بنایا جائے۔
جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے پر بات چیت کی جارہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں
ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار