اصلاحات کا مقصد عام آدمی کی زندگی آسان بنانا ہے، مصدق ملک
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق سرکاری اداروں، میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں، حکومتی اصلاحات کا مقصد عام آدمی کی زندگی میں آسانی لانا ہے، پاور سیکٹر میں اصلاحات سے گردشی قرضوں میں 1.25 ٹریلین روپے کی کمی لائی گئی، ایک سے ڈیڑھ سال میں وفاقی حکومت کی سو فیصد فائلیں ڈیجیٹل ہو چکی ہیں، اب کوئی بھی ڈیجیٹل نظام میں چھپ نہیں سکتا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ریفارمز رپورٹ 2026 کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک سال میں 650 سے زائد اصلاحات کی گئیں جبکہ گزشتہ سال 620 اصلاحات کی گئی تھیں،بیوروکریٹک نظام میں شفاف تبدیلی ناگزیر ہے تاکہ عوام کو مشکلات نہ ہوں، ڈیجیٹل اصلاحات کا مقصد عوام کے لیے سروسز تک رسائی آسان بنانا ہے، اصلاحات کا مقصد شہریوں کو دفتر اور بس سٹاپس پر دربدر ہونے سے بچانا ہے، پیش کیا گیا ریفارمز ایجنڈا اسی اصول کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے۔
مالیاتی اداروں کے ساتھ ساتھ قانونی ، ریگولیٹری، سکیورٹی ، سماجی تحفظ ، انسانی حقوق ، کلائمیٹ اور ثقافتی اداروں میں اصلاحات متعارت کروائی جار ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی 100 فیصد فائلیں ڈیجیٹائز ہو چکی ہیں، فائل میں چھیڑ چھاڑ کی صورت میں ڈیجیٹل فُٹ پرنٹ باقی رہتا ہے، سب سے زیادہ اصلاحات پاور اور انرجی سیکٹر میں کی گئیں، انرجی سیکٹر میں 118 اصلاحات متعارف کروائی گئیں، انڈسٹری کے لیے ٹیرف میں کمی محنت کشوں کو براہِ راست فائدے کے لیے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کو 12,600 بین الاقوامی معیار کے ٹیک سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے، یہ سرٹیفکیٹس ملک بھر کے نوجوانوں کو گھر کی دہلیز پر ملیں گے، ڈیجیٹل دنیا سرحدوں سے آزاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال نئے ٹیرف اصلاحاتی اقدامات متعارف کرائے جائیں گے، ریگولیٹری ڈیوٹیز میں کمی کر دی گئی ہے، پانچ سال میں تمام ڈیوٹیز مرحلہ وار کم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات سے گردشی قرضوں میں 1.
ڈیجیٹل فائل میں تبدیلی کی کوشش پر متعلقہ شخص کا مکمل فٹ پرنٹ محفوظ ہو جاتا ہے، کوریڈورز میں فائلوں کی فوٹو کاپی اور ردوبدل کا سلسلہ مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن نظام کے ذریعے شہریوں کو سفر اور کاغذی کارروائی سے نجات دی جا رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔