Daily Pakistan:
2026-07-24@01:07:37 GMT

دفاعی پنشن کے نظام میں ڈائریکٹ کریڈٹ سسٹم متعارف

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT

دفاعی پنشن کے نظام میں ڈائریکٹ کریڈٹ سسٹم متعارف

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفاعی پنشن کے نظام میں ڈائریکٹ کریڈٹ سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق پاکستان ریفارمز کی دوسری ادارہ جاتی اصلاحاتی رپورٹ پیش کردیا گیا۔ گزشتہ سال 135 سے زائد وفاقی اداروں میں 600 اصلاحاتی اقدامات کیے گئے۔ الیکٹرونک جرائم ترمیمی ایکٹ دو ہزار پچیس کے ذریعے آن لائن تحفظ اور ڈیجیٹل احتساب مضبوط بنایاگیا۔ دفاعی پنشن کے نظام میں ڈائریکٹ کریڈٹ سسٹم متعارف کرایا گیا۔

توانائی شعبے میں اصلاحات سے 1.

4 کھرب روپے سے زائد کی طویل مدتی بچت ممکن ہوئی۔ گورننس کے نظام کو مزید بہتر اور مستحکم بنانے کے لئے ڈیجیٹل گورننس کیلئے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی اور نیشنل ڈیجیٹل کمیشن کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔

وزیراعظم کی جاپانی وزیراعظم کو ایوانِ زیریں کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد

دفاعی پنشن کے نظام میں ڈائریکٹ کریڈٹ سسٹم متعارف کرایا گیا۔ پاک بحریہ اور فضائیہ کے تمام پنشنرز کو بینک ادائیگی سے منسلک کیا گیا۔ پاک فوج کے 92 فیصد پنشنرز بھی ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام میں شامل کئے گئے۔

ریکوڈک منصوبے میں بھی 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جانب عملی پیش رفت سامنے آئی۔ دیگر اداروں کی طرح ایف بی آر ریفارمز، تیل اور گیس کی فیلڈ میں اصلاحات، گیمنگ اور اینیمیشن قومی مرکز سمیت دیگر شعبوں کا بھی رپورٹ میں احاطہ کیا گیا۔

مزید :

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیےفاسٹ ٹریک عدالتیںقائم کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امتحانی نظام میں بدعنوانی یا پرچے لیک کرنے جیسے جرائم میں ملوث عناصر کو سخت اور فوری سزا دی جائے گی۔

یہ امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے معاملے پر وزیراعظم مودی کا پہلا عوامی بیان ہے۔ تاہم ان کے ردعمل کے بعد بھی ملک بھر میں جاری طلبہ احتجاج میں کمی نہیں آئی۔ متعدد طلبہ اور سماجی حلقوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے اس حساس معاملے پر ردعمل دینے میں اتنی تاخیر کیوں کی۔

دوسری جانب لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیراعظم کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پر تعلیمی نظام کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا۔

راہل گاندھی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ نوجوانوں کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان موجودہ حکومت نے پہنچایا ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے نہ صرف تعلیمی نظام کو تباہ ہونے دیا بلکہ ذمہ دار افراد کو بھی تحفظ فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کے تین بنیادی مطالبات ہیں، جن میں وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کو عہدے سے ہٹانا، طلبہ سے باضابطہ معافی مانگنا اور احتجاج کے دوران طلبہ پر مبینہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں تعلیمی اصلاحات اور امتحانی نظام میں شفافیت کے مطالبات کے حوالے سے احتجاجی تحریک جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد یہ معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ امتحانی پرچے لیک ہونے کے واقعات نے بھارت کے تعلیمی نظام پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان