پنجاب ریونیو اتھارٹی کی سست روی، کاروباری ادارے QR ادائیگی سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
کلیم اختر:کیو آر کوڈ اور راست ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام پر عملدرآمد نہ ہونے سے پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) کے شفافیت کے دعوے سوالیہ نشان بن گئے ہیں۔
پی آر اے اپنے ہی جاری کردہ نوٹیفکیشن پر بروقت عملدرآمد کروانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے، جس کے باعث صوبے بھر کے متعدد کاروباری ادارے تاحال ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت سے محروم ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں سینکڑوں ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور بیوٹی پارلرز میں کیو آر کوڈ اور کیش لیس ادائیگی کا نظام ابھی تک فعال نہیں ہو سکا۔ ڈیجیٹل ادائیگی کے نفاذ کے لیے دی گئی دو ہفتے کی ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود صارفین کو اب بھی نقد ادائیگی پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
پی آر اے کی جانب سے جاری ہدایات کو نظرانداز کیے جانے پر مانیٹرنگ کا مؤثر نظام بھی سوالات کی زد میں آ گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ادائیگی کے بغیر ٹیکس ڈاکیومنٹیشن متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ رہا ہے، جس سے ریونیو وصولیوں میں شفافیت قائم رکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔
شہریوں اور صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ پی آر اے فوری طور پر ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کو فعال بنائے اور کیو آر کوڈ و راست ادائیگی کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے سخت مانیٹرنگ اور کارروائی عمل میں لائی جائے۔
13 سے 15 فروری کے درمیان زلزلہ خیز سرگرمیوں کا خدشہ
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ڈیجیٹل ادائیگی ادائیگی کے پی آر اے
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔