لاہور:(نیوزڈیسک) چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرا م رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا روشن مستقبل ہیں،انکو میرٹ کی بنیاد پر برسرروزگار کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانا اولین ترجیح ہے، آئی ٹی برآمدات کو25 بلین ڈالر تک بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان کی پہلی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی لانچ کرنے جا رہے ہیں، وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت ویژن2047 پالیسی پر کام جاری ہے، 35 فیصد خواتین لیبر فورس کا حصہ بنیں گی، ڈیجیٹل یوتھ ہب پر8 لاکھ سے زائد بچے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ پنجاب میں کیرئیر کونسلنگ اور پلیسمنٹ سینٹر کے زیر اہتمام جاب فیئر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی محمد علی، طارق ریاض، ڈائریکٹر کیریئر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹرڈاکٹر فوزیہ ہادی، فیکلٹی ممبران،اساتذہ،طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہو د احمد خان نے ایکسپو کا افتتاح بھی کیا۔ رانا مشہود نے کہاکہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت ہم نے نوجوانوں کوملک اور بیرون ممالک روگاز کے مواقع فراہم کرنے کے لیے متعدد پروگرام کا آغاز کیا ہے،آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان نوجوانوں کو قابلیت کی بنیاد پر آگے آنے کا موقع فراہم کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ صرف تھوڑے سے عرصہ میں ڈیجیٹل یوتھ ہب پر8 لاکھ سے زائد بچے اوررجسٹر ڈ ہو چکے ہیں، پورٹل پر میرٹ کی بنیاد پر ملک اور بیرون ممالک میں آئی ٹی سیکٹر،گرین ٹیکنالوجی سیکٹر،بڑنس سیکٹر سمیت مختلف سیکٹرز میں ملازمت کے بے شمار مواقع میسر ہیں،جن کے حصول کے لیے کسی کی سفارش کی کوئی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ صرف میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر تمام مواقع موجود ہیں، نوجوانوں کو لیپ ٹاپس کی تقسیم ہو، کاروبار شروع کرنے کیلئے قرضہ جات کی فراہمی ہو یا نیوٹیک کے ساتھ مل کر ٹریننگ کی بات ہو وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت پورے پاکستان میں مختلف پروگراموں پر دن رات کام جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایسا پالیسی فریم ورک لے آئے ہیں جس کے تحت نوجوانوں کی گروتھ کو یقینی بنایا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ پاکستان کی پہلی نیشنل یوتھ ایمپلائمٹ پالیسی کا اجرا بھی ہونے جا رہا ہے، جس کے تحت35 فیصد خواتین لیبر فورس کا حصہ بنیں گی، ہر سال اس پروگرام کے تحت10 فیصد نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن بنائی جائے گی، پاکستان کی پہلی نیشنل ایڈولوسنٹ اینڈ یوتھ پالیسی میں مختلف عمر کے بچوں کو رہنمائی فراہم کریں گے اور روزگار کے مواقع مہیا کریں گے۔انہوں نے کہا اس کے علاوہ 2047 پر بھی کام جاری ہے جس کے تحت ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہم اپنے تمام اہداف کو حاصل کر سکیں،اس پروگرام کے تحت ہر آئندہ آنے والے ہر سال کا ایک ہدف مقررکیا جائے گا تاکہ مقاصد کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔

رانا مشہود نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں اے آئی ویک بھی شروع ہو رہا ہے، میں پاکستان کے ہر کونے میں جاتا ہوں اور جوانوں سے ملتا ہوں سب ایک چیز مانگتے ہیں وہ ہے میرٹ، میں نوجوانوں کی بتانا چاہتا ہوں کہ آپ ہمارا روشن مستقبل ہیں،میں یقین دلاتا ہوں کہ حکومت آپ کو مایوس نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے آئی سیکٹر کے فروغ کی ہدایت کی ہے، ہمیں اگلے 4 سالوں میں آئی ٹی برآمدات کو 2.

5 بلین ڈالر سے25 بلین ڈالر تک لے کرجانا ہے، جس پر ہم کسی حدتک کامیاب ہو چکے ہیں۔

رانا مشہود نے کہاکہ 2016 میں دنیا کہ رہی تھی کہ پاکستان ٹاپ30 اکانومی بنے گا، بدقسمتی سے ہم پر ایک ففتھ جنریشن وار مسلط کی گئی اور ترقی کا سفر روکنے کی کوشش کی گئی، دہشتگردی دشمن کا آخری حربہ ہوتا ہے، اسلام آباد میں جو دہشت گردوں کا حملہ ہوا وہ بھی پاکستان کو ناکام بنانے اور ڈرانے کی ناکام کوشش ہے، قوم کے حوصلے بلند ہیں، دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے پاک فوج قربانیوں کی نئی نئی داستانیں رقم کر رہی ہے،جلد دہشت گردوں کا صفایا کر دیا جائے گا۔

رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ آج اگر سب سے زیادہ ترقی کی بات ہوتی ہے تو وہ پاکستان کی ترقی کی بات ہوتی ہے، آج پاکستان کو کئی سالوں بعد اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل ہو رہا ہے،پاکستان کی آئی ٹی دنیا کے اندر اپنا مقام پیدا کر رہی ہے،آج پاکستان کو مقامات مقدسہ کی سکیورٹی کے لیے چنا گیا، برآمدات اور ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کا یہ سفر جاری ہے،جلد اس ملک کو معاشی قوت بنائیں گے۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ