انڈس اے آئی ویک ایونٹ ملک کے ٹیکنالوجیکل منظر نامے کو بدل دیگا، وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انڈس اے آئی ویک ایونٹ ملک کے ٹیکنالوجیکل منظر نامے کو بدل دیگا۔ اسلام آباد میں انڈس اے آئی ویک 2026 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی، تقریب کے ساتھ ہی ملک میں مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے منعقدہ انڈس اے آئی ویک 2026 کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے، جن میں ہونہار طلبہ کو لیپ ٹاپ کی فراہمی، ای لائبریریز کا قیام اور تعلیمی شعبے میں ڈیجیٹل اصلاحات شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مشترکہ عزم اور جوش کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، لاہور میں پہلا سیف سٹی منصوبہ اور ملک کی پہلی آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام بھی اسی دور کی اہم کامیابیاں ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ای سٹامپ پیپر کے اجرا سے حکومتی آمدن میں اضافہ ہوا جبکہ زمین کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل بنا کر شفافیت کو یقینی بنایا گیا، لینڈ ریکارڈ میں اصلاحات کے نتیجے میں کرپشن کے خاتمے میں مدد ملی اور ریونیو افسران کی بدعنوانی کا راستہ روکا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹائزیشن سے محصولات کی وصولی میں شفافیت آئی جبکہ سمگلنگ کی روک تھام کے لیے بندرگاہوں پر جدید سکینرز اور آلات نصب کیے گئے ہیں۔وزیرِاعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی آبادی کا 60فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں جدید علم اور مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان اب مصنوعی ذہانت (اے آئی)کے شعبے میں عالمی سطح پر قدم رکھنے کے لیے تیار ہے۔

مزید برآں، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے دیہی علاقوں تک رسائی حاصل کرتے ہوئے نوجوانوں کو جدید تعلیم اور تکنیکی مہارتیں فراہم کیں جبکہ وفاق، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے سکولوں میں اے آئی کا نصاب متعارف کرا دیا گیا ہے جو مستقبل کی معیشت کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔وفاقی وزیر آئی ٹی شیزا فاطمہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل انقلاب کی طرف بڑھ رہا ہے، انڈس اے آئی ویک سے جامعات، اسٹارٹ ایپس اور عالمی کمپنیوں میں تعاون ممکن ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل سکلز پروگرام سے عوام کو بنیادی اے آئی مہارتیں فراہم کی جا رہی ہیں، ٹیکس نظام میں اے آئی ٹریک اینڈ ٹریس سے شفافیت میں اضافہ ہوا۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو ڈیجیٹل ترقی کی راہ پر گامزن کیا، آئی ٹی کے شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز ہے، پاکستان کو چوتھے صنعتی انقلاب کے لئے تیار کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان سمیت 8مسلم ممالک کی اسرائیل کے ہاتھوں غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت پاکستان سمیت 8مسلم ممالک کی اسرائیل کے ہاتھوں غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے اطالوی ہم منصب اوریورپین کمشنر کا رابطہ محمد نواز شریف پاکستان کے محب وطن بیٹے ہیں ، ازبک صدر غیر معیاری گیس سلنڈرز نے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈال دی،سینیٹ کمیٹی میں تشویش اوگرا چیئرمین کی تعیناتی پر کمیٹی میں گرما گرمی، سینیٹر منظورکاکڑ نے قانونی سوالات اٹھا دیے موڈیز نے بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک مثبت سے مستحکم کر دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: انڈس اے آئی ویک

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری