علما و مشائخ کونسل کا دہشتگردی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کی مکمل حمایت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
علما و مشائخ کونسل کا دہشتگردی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کی مکمل حمایت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیرمذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کی زیر صدارت علما و مشائخ کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسلام آباد خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف افواجِ پاکستان اور ریاست کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے ماہِ رمضان المبارک کی آمد کے پیشِ نظر قوم کو صبر، تقوی اور باہمی ہمدردی کا پیغام دیتے ہوئے اپیل کی کہ منبر و محراب کے ذریعے بین المسالک ہم آہنگی اور اخلاقی تربیت کو فروغ دیا جائے تاکہ دشمن کی تفرقہ انگیزی کی ہر سازش کو ناکام بنایا جا سکے۔
اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں اسلام آباد میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور واضح کیا گیا کہ عبادت گاہوں میں بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا اسلامی تعلیمات اور آئینی و اخلاقی اصولوں کے سراسر منافی ہے۔اجلاس نے فتنہ الخوارج کی گمراہ کن سوچ اور دہشت گردی کے تمام بیانیوں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے عزم کیا کہ پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانے والی اندرونی و بیرونی سازشوں کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔علما و مشائخ نے اپنے خطبات اور مدارس کے ذریعے امن، رواداری اور باہمی احترام کے پیغام کو عام کرنے اور نوجوان نسل کو انتہا پسندی سے محفوظ رکھنے میں موثر کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔
مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کی سکیورٹی مزید موثر بنانے کے لیے انتظامیہ اور انتظامی کمیٹیوں کے درمیان رابطہ مضبوط کرنے اور مشکوک سرگرمیوں کی بروقت اطلاع دینے پر اتفاق ہوا۔دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی کی مکمل حمایت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے اور شہدا کے خاندانوں کی معاونت کو ترجیح دی جائے۔اجلاس میں ملک بھر میں نماز کے یکساں اوقات (نظامِ صلو)کے نفاذ کے لیے علما کے تعاون کو سراہا گیا اور اس نظام کو مزید موثر طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تمام مکاتبِ فکر کے علما نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مذہبی رہنمائی اور باہمی تعاون کے ذریعے فرقہ واریت اور نفرت کے بیانیوں کو ناکام بنا کر پاکستان میں امن و استحکام کو ہر صورت مضبوط کریں گے۔اجلاس کے آخر میں متفقہ طور پر یہ اعلان کیا گیا کہ پوری قوم، علما اور مشائخ حکومتِ پاکستان اور افواجِ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانڈس اے آئی ویک ایونٹ ملک کے ٹیکنالوجیکل منظر نامے کو بدل دیگا، وزیر اعظم انڈس اے آئی ویک ایونٹ ملک کے ٹیکنالوجیکل منظر نامے کو بدل دیگا، وزیر اعظم پاکستان سمیت 8مسلم ممالک کی اسرائیل کے ہاتھوں غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے اطالوی ہم منصب اوریورپین کمشنر کا رابطہ محمد نواز شریف پاکستان کے محب وطن بیٹے ہیں ، ازبک صدر غیر معیاری گیس سلنڈرز نے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈال دی،سینیٹ کمیٹی میں تشویش اوگرا چیئرمین کی تعیناتی پر کمیٹی میں گرما گرمی، سینیٹر منظورکاکڑ نے قانونی سوالات اٹھا دیےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی پرچم بردار جہازوں پر کارروائی قومی سلامتی کا خطرہ تصور ہوگی، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ حوثیوں نے سعودی کمرشل جہازوں کو دھمکیاں دی، حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے اطلاعات بھی ہیں، پاکستان حوثیوں کے ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو نشانہ بنانے یا اس کے خلاف دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے، سعودی عرب کے ساتھ جائز تجارتی سرگرمیوں میں مصروف بحری جہازوں کو دھمکیاں دینے پر پاکستان کو تشویش ہے۔ پاکستان کو سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کی مسلسل دھمکیوں پر شدید تشویش ہے، بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے اعلانات کی شدید مذمت کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ کے تنازع میں سعودی عرب کو گھسیٹنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائے گا، پاکستان کے سمندری مفادات کے خلاف جارحانہ کاروائی کو خودمختار مفادات کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔اقوامِ متحدہ کے قانون کے مطابق پاکستان اپنے سمندری اثاثوں کی دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان نے تمام فریقوں پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کی کوشش کی حمایت رکھے گا، ایران، امریکہ مذاکرات کے لیے پرامید ہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر داخلہ نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کی ہیں، پاکستان کی سفارتی کوشش جاری ہے، بات چیت ہی کشیدگی کا واحد حل ہے، تجارتی جہازوں کو دھمکیاں علاقائی امن، عالمی تجارت کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرا ئے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں مشرق و سطیٰ میں قیام امن، کشیدگی کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے بدستور موجود ہیں، افغان طالبان کی طرف سے دہشتگردوں کی پشت پناہی سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے۔ہزاروں پاکستانی دہشت گردی کے واقعا ت میں شہید ہو چکے ہیں، عالمی برادری دہشتگردوں کی پشت پناہی پر افغان طالبان کو جواب دہ ٹھہرائے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی
یورپی یونین کی رپورٹ پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیا کہ پاکستان کے لیے جاری کردہ جی ایس پی رپورٹ فائنل ہے، پاکستان 27 کنونشن پر عمل درآمد کررہا ہے، جی ایس پی پلس درجہ پاکستان کی معیشت کے لیے فائدہ مند رہا ہے، ہم یورپی یونین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستان انٹرنیشنل کنونشن پر عملدرآمد کرتا رہے گا۔