Jasarat News:
2026-07-24@03:36:13 GMT

مذاکرات کامیاب، ٹی 20 ورلڈکپ سے متعلق بڑا فیصلہ متوقع

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT

مذاکرات کامیاب، ٹی 20 ورلڈکپ سے متعلق بڑا فیصلہ متوقع

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل، پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے بائیکاٹ سے متعلق ہونے والے مذاکرات ختم ہو گئے ہیں، جس کے بعد آئندہ 24 گھنٹوں میں اہم پیش رفت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے پر آمادہ کرنے کی کوششیں تاحال جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان طویل ملاقات ہوئی، جس میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی شریک تھے۔ یہ مذاکرات پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہے جن میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ثالث کا کردار ادا کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی توجہ بنگلادیش کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ازالے پر مرکوز رہی۔ اس موقع پر آئی سی سی اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے درمیان مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان نے دونوں فریقین کے درمیان رابطہ کاری کی ذمہ داری نبھائی۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے تحفظات اور مطالبات پر مثبت ردعمل دیا ہے اور بنگلادیش کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ازالے کے لیے ایک فارمولہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ حتمی منظوری حاصل کرنے کے لیے واپس روانہ ہو گئے ہیں۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی اپنی حکومت کو مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کے لیے وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ باہمی فارمولے پر اصولی اتفاق کے بعد آج دوپہر آئی سی سی اور بی سی بی کے درمیان دوبارہ رابطہ متوقع ہے۔

اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی کو واضح موقف دیا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ حکومتِ پاکستان کرے گی، اور اس معاملے میں پی سی بی حکومتی فیصلے کا پابند ہوگا۔

پس منظر کے طور پر بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان نے بنگلادیش سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا تھا۔ بنگلادیش نے بھارت میں سکیورٹی خدشات کے باعث اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی جسے آئی سی سی نے مسترد کر دیا تھا، بعد ازاں بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ایونٹ میں شامل کیا گیا۔

جوابی اقدام کے طور پر پاکستان نے 15 فروری کو شیڈول بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ میچ نہ ہوا تو آئی سی سی کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے بھارت کے خلاف کے درمیان پی سی بی

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا