عمران خان نے کہا ہے آئندہ کوئی ایسا حکم نہیں دیں گے کہ اسلام آباد کی طرف چڑھ دوڑیں، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان نے کہا ہے آئندہ کوئی ایسا حکم نہیں دیں گے کہ اسلام آباد کی طرف چڑھ دوڑیں۔جیو نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ ہم 10 مرتبہ سپریم کورٹ اور 16 دفعہ ہائی کورٹ گئے، ہماری استدعا یہ تھی کہ سپریم کورٹ میں جو 17 کیسز ہیں انہیں لگایا جائے، ہمایوں دلاور فیصلے کے بعد ہم نے عدالت سے رجوع کیا تھا کہ یہ غیر قانونی ہے، ہم پارلیمان، عدالت سمیت ہر فورم پر اپنی آواز اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی کنٹینر کی تیاری یا اس کا رخ اسلام آباد کرنے کے حوالے سے خبریں درست نہیں، بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو اختیار دیا ہے وہ جو فیصلہ کریں، اگر کوئی مذاکرات یا مزاحمت کا راستہ اپنانا ہے وہ بھی اپوزیشن قائدین کی صوابدید ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ہم سب سے پہلے چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی سےملاقات ہو جائے، اس وقت اسلام آباد کی طرف چڑھ دوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ایسا کوئی فیصلہ ہوا اور عمران خان نے کہا وہ آئندہ کوئی ایسا حکم نہیں دیں گے کہ اسلام آباد کی طرف چڑھ دوڑیں۔
پنجاب میں کسی بھی جگہ ہڑتال نہیں ہوئی، عوام نے منفی رویوں اور گالم گلوچ کو یکسر مسترد کر دیا، مریم نواز
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اسلام آباد کی طرف چڑھ نے کہا
پڑھیں:
گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
فائل فوٹووفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی ہے۔
گلگت میں جیو نیوز سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ ہے، جس کا مقابلہ کوئی جماعت نہیں کرسکتی۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تمام جماعتیں اور ان کے لیڈرز انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اگر کوئی جماعت یہ کہتی ہے کہ اسے حصہ نہیں لینے دیا جارہا تو وہ اپنی شکست کا بہانہ تلاش کررہی ہے۔