پشاور میں چوہوں کی بڑھتی تعداد کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال کی وجہ سے چوہوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ چوہوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے کئی علاقوں میں چوہوں کی بڑھتی تعداد کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق درخواست ورسک روڈ، چارسدہ روڈ، بشیر آباد اور دیگر علاقوں کے شہریوں کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال کی وجہ سے چوہوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ چوہوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مزید برآں ناقص سیوریج انتظامات کی وجہ سے چوہوں کی افزائش ہورہی ہے، حکومت اور انتظامیہ کو لوگوں نے کئی بار اس مسلے کے حوالے سے رابطہ کیا، لیکن کچھ شنوائی نہیں ہوئی۔ 2016ء میں بھی یہ مسئلہ پیدا ہوگیا تھا، چوہوں کا انسانوں کو کاٹنے کے واقعات میں بے حد اضافہ ہوگیا تھا۔ مزید کہا گیا کہ صرف لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 423 ایسے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس میں چوہوں نے انسانوں کو کاٹا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چوہوں کی تعداد میں کی وجہ سے
پڑھیں:
کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
اسلام آباد،اوورسیز چیمبر آف کامرس سروے (overseas chamer commerce)میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور ہوگیا، 70 سے 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر ہوئے۔
سروے میں بتایا گیا کہ مجموعی کاروباری اعتماد 9 فیصد پوائنٹس کمی سے مثبت 13 فیصد رہ گیا، خدمات کے شعبے میں اعتماد 20 پوائنٹس گر کر مثبت 14 فیصد رہ گیا۔
اوورسیز چیمبر سروے کے مطابق مینوفیکچرنگ کے شعبے میں کاروباری اعتماد 7 پوائنٹس کم ہوگیا، صرف ریٹیل سیکٹر میں کاروباری اعتماد 3 پوائنٹس اضافے سے مثبت 20 فیصد ہوگیا۔
مزید پڑھیں:سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ نئی سرمایہ کاری انڈیکس 10 پوائنٹس کمی سے صرف مثبت 2 فیصد رہ گیا۔