ایک دن بی جے پی گوڈسے کو بھی بھارت رتن ایواڈ سے نوازے گی، اسد الدین اویسی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ مانیکم ٹیگور نے موہن بھاگوت کے مطالبے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت رتن ایوارڈ اور ملک کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والے مجاہدین آزادی کی توہین ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے وی ڈی ساورکر کو بھارت رتن سے نوازنے کے سنگھ سربراہ کے مطالبے پر بی جے پی و آر ایس ایس پر سخت تنقید کی۔ 1957ء کی بغاوت میں اپنا حصہ ڈالنے والے مولوی علاؤ الدین کو یاد کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے ساورکر کو اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازنے کے خیال پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں مکہ مسجد کے اس وقت کے امام مولوی علاؤ الدین نے انگریزوں کے خلاف احتجاج کیا کیونکہ کچھ آزادی پسند جنگجو اورنگ آباد میں پکڑے گئے تھے۔ مولوی علاؤ الدین نے حیدرآباد میں انگریزوں کی ریزیڈینسی کے روبرو احتجاج کیا، حالانکہ اس وقت انگریز ہی نظام کی حفاظت کرتے تھے۔ ان پر حملہ کیا گیا لیکن وہ فرار ہوگئے، بعد میں وہ گرفتار ہوگئے، وہ "کالا پانی" ( انڈومان جیل) میں پہلے قیدی تھے۔
اسد الدین اویسی نے اپنے خطاب میں آر ایس ایس کو یاد دلایا کہ کالا پانی کی سزا پانے والا پہلا مسلمان تھا جس کا نام مولانا علاؤ الدین تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب علاؤ الدین بیمار ہوئے تو انگریزوں نے نظام سے انہیں لے جانے کو کہا، لیکن نظام نے انکار کر دیا اور مولانا علاؤ الدین کا انڈومان جیل میں انتقال ہوگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج آر ایس ایس ایک ایسے شخص کو "بھارت رتن ایواڈ" دینے کے لئے اپیل کر رہا ہے جس نے انگریزوں کو چھ رحم کی درخواستیں لکھی تھیں، ایک وقت آئے گا جب بی جے پی "ناتھورام گوڈسے" کو "بھارت رتن" سے نوازے گی۔ واضح رہے اسد الدین اویسی نے یہ معاملہ ایسے وقت اٹھایا ہے جب آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے "سنگھ کے 100 سال - نیو ہورائزنز" پر دو روزہ لیکچر سیریز میں کہا کہ اگر ساورکر کو بھارت رتن دیا جائے گا تو اس (ایوارڈ) کے وقار میں اضافہ ہوگا۔
موہن بھاگوت نے کہا کہ وہ فیصلہ کرنے والی کمیٹی کا حصہ نہیں ہیں لیکن موقع ملنے پر وہ اس معاملے کو اٹھائیں گے۔ موہن بھاگوت نے کہا کہ میں اس کمیٹی میں نہیں ہوں، لیکن اگر میں کسی ایسے شخص سے ملوں گا تو میں ان سے پوچھوں گا، اگر سواتنتر ویر ساورکر کو بھارت رتن سے نوازا جاتا ہے، تو ایوارڈ کا وقار بڑھ جائے گا، اس وقار کے بغیر بھی وہ کروڑوں دلوں کے شہنشاہ بن چکے ہیں۔ اس سے پہلے آج کانگریس کے رکن پارلیمنٹ مانیکم ٹیگور نے موہن بھاگوت کے مطالبے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت رتن ایوارڈ اور ملک کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے مجاہدین آزادی کی توہین ہوگی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسد الدین اویسی نے موہن بھاگوت علاؤ الدین آر ایس ایس بھارت رتن ساورکر کو نے کہا کہ
پڑھیں:
سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :