پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اگر آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ خود پاکستان آتے تو پھر پاکستان کی جانب سے کسی قسم کی ڈیمانڈ نہیں ہوتی۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ آئی سی سی چیئرمین جے شاہ پر براڈکاسٹرز کا دباؤ ہے کہ کسی بھی صورت میں پاک، بھارت میچ ہونا چاہیے، یہ دباؤ کھیل کے مفاد میں نہیں بلکہ تجارت اور میڈیا کے مفاد میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان، شاہد آفریدی بول پڑے

شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ خود پاکستان آتے تو پھر پاکستان کی جانب سے کسی قسم کی ڈیمانڈ نہیں ہوتی۔

سابق کپتان نے زور دیا کہ ہمیشہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے تاکہ کرکٹ کا اصل مزہ برقرار رہے اور کھلاڑی بغیر دباؤ کے کھیل سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان انڈیا کا میچ ہوتا تو اس سے جے شاہ کی واہ واہ ہوتی، اسپانسرز کو فائدہ ہوتا اور کرکٹ ہوتی، اصل چیز یہ ہے کہ مثبت پیغام جانا چاہیے۔ جے شاہ میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ کھیل کو سیاست سے دور رکھ سکیں، کیوں کہ انڈین کرکٹ بورڈ کو چار گجراتی چلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے اگر ٹی20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا تو آئی سی سی کیا کرسکتی ہے؟ اختیارات کا تفصیلی جائزہ

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان کو کافی دھمکیاں ملتی رہیں بھارت میں، لیکن اس کے باوجود جب ہمیں حکومت کی طرف سے گرین سگنل ملا تو ہم گئے۔ 2016 کے ورلڈ کپ میں ہمیں یہ نہیں پتا تھا کہ ہماری کل کی فلائٹ ہے یا نہیں، اس طرح کرکٹ کا مزہ نہیں آتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آئی سی سی بھارت پاکستان جے شاہ شاہد آفریدی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت پاکستان جے شاہ شاہد ا فریدی شاہد آفریدی جے شاہ نے کہا

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف