Jasarat News:
2026-07-23@23:40:18 GMT

ملتان سلطانز مہنگی ترین فرنچائز، 2 ارب 45 کروڑ میں فروخت

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT

ملتان سلطانز مہنگی ترین فرنچائز، 2 ارب 45 کروڑ میں فروخت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور:  ایکسپوسینٹرلاہور میں ملتان سلطانز کی نیلامی کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں ولی ٹیکنالوجیز نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں ملتان سلطانز کی کامیاب بولی دے کر ٹیم کے ملکیتی حقوق حاصل کرلیے ہیں۔

نیلامی کے بعد ملتان سلطانز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مہنگی ترین فرنچائز بن گئی۔جس کا نیا نام راولپنڈی رکھنے کااعلان بھی کیا گیا ،اس سے قبل دو نئی فرنچائز حیدرآباد اور سیالکوٹ کی ریکارڈ قیمت پر فروخت کے بعد ملتان سلطانز کی بولی کا آغاز ایک ارب 82 کروڑ روپے سے کیا گیا۔نیلامی کی تقریب میں جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور پاکستان کے لیجنڈ بلے باز ظہیر عباس بھی شریک تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تکنیکی جانچ پڑتال کے بعد پانچ گروپس کو نیلامی کے لیے اہل قرار دیا گیا تھا۔ ان گروپس میں ڈی ایس ایم (ڈہرکی شوگر ملز)، ولی ٹیکنالوجیز، سی ڈی وینچرز، پارٹیکل اگنائیٹر اور ایم نیکسٹ شامل تھے۔ ڈی ایس ایم گروپ ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین کا گروپ تھا جو ابتدائی مرحلے میں ہی نیلامی سے باہر ہوگیا تھا۔

سی ڈی وینچرز کی جانب سے ابتدائی طور پر 2 ارب 6 کروڑ روپے کی بولی لگا گئی، جس کے بعد ولی ٹیکنالوجیز نے 2 ارب 7 کروڑ جبکہ پارٹیکل اگنائیٹر نے لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 2 لاکھ 15 ہزار روپے کی بولی لگائی۔جس کے بعد نیلامی کا عمل دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا اور سی ڈی وینچرز اور ولی ٹیکنالوجیز کے درمیان سخت مقابلہ جاری رہا۔ سی ڈی وینچرز کی جانب سے 2 ارب 35 کروڑ کی قیمت لگائے جانے کے بعد ولی ٹیکنالوجیز نے 2 ارب 45 کروڑ روپے کی بلند ترین قیمت لگائی۔

سی ڈی وینچرز کی جانب سے سوچ بچار کے لیے وقت مانگا گیا تاہم اسٹریٹیجک ٹائم آؤٹ مکمل ہونے کے بعد مزید بولی نہیں لگائی، اس طرح ولی ٹیکنالوجیز نے اگلے دس سال کے لیے ملتان سلطانز کے ملکیتی حقوق حاصل کرلیے ہیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ولی ٹیکنالوجیز نے ملتان سلطانز سی ڈی وینچرز کی جانب سے کروڑ روپے کے بعد

پڑھیں:

موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

 پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔

پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف