پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی شروع، بیس پرائز 182 کروڑ روپے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالکانہ حقوق کے لیے نیلامی کا عمل شروع ہو گیا ہے جس میں پانچ بڈرز کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔
نیلامی کی تقریب ایکسپو سینٹر میں منعقد کی جا رہی ہے جہاں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی پہنچ گئے ہیں۔ اس موقع پر سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور قومی ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس بھی موجود ہیں۔
ملتان سلطانز کی بیس پرائز 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث بولی میں سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔تقریب میں ملتان سلطان کی نیلامی کے لیے 215 کروڑروپے تک کی بولی لگائی گئی ہے۔
سی ڈی وینچرز نے 215 کروڑ روپے کی بولی لگا دی اور پھر دوبارہ سی ڈی وینچرز نے ملتان سلطانز کی بولی 219 کروڑ روپے لگائی ، ملتان سلطانز کی بولی 226 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز پی ایس ایل کی نمایاں اور مقبول فرنچائزز میں شمار ہوتی ہے جس کے باعث اس کے مالکانہ حقوق کے حصول کے لیے بڈرز خاصا جوش دکھا رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملتان سلطانز کی کروڑ روپے کی بولی
پڑھیں:
آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے نے انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی