ملطان سلطانز نیلامی کے بعد پی ایس ایل کی تاریخ کی مہنگی ترین ٹیم بن گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
پی ایس ایل کی فرنچائز ملطان سلطان کو آج 2 ارب 45 کروڑ روپے میں نیلام کیا گیا جس کے بعد اس ٹیم کا نام بھی تبدیل کر دیا گیا اور یہ ٹیم پی ایس ایل کی تاریخ کی مہنگی ترین ٹیم بن گئی۔
آج لاہور میں ملطان سلطانز کی نیلامی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 5 بڈرز نے حصہ لیا اور اس تقریب میں اس فرنچائز کی نیلامی کی بیس پرائس 182 کروڑ روہے رکھی گئی۔
5 مختلف بڈرز نے بولیاں لگائیں جس میں سب سے زیادہ بولی ولی ٹیکنالوجیز نے 2 ارب 45 کروڑ روپے لگا کر 10 سال کے لیے اس ٹیم کو خرید لیا۔
مزید پڑھیںپی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز 2 ارب 45 کروڑ روپے میں فروخت، نیا نام راولپنڈی رکھ دیا گیا
???? MOST EXPENSIVE TEAM IN HBL PSL HISTORY ????
Team Multan is sold for a record PKR 2️⃣4️⃣5️⃣ crore ????
Watch LIVE: https://t.
واضح رہے کہ اس فرنچائز کے سابق مالک علی ترین نے معاہدہ تجدید کرنے سے انکار کیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے ملطان سلطانز کی نیلامی کا اعلان کیا گیا تھا۔
اس سے قبل پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائزز حیدرآباد کو 175 کروڑ جبکہ سیالکوٹ کو 185 کروڑ روپے میں نیلام کیا گیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل کی کیا گیا
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔