City 42:
2026-07-23@23:39:55 GMT

نادرا ؛ پاکستانی شہریوں کو بڑی سہولت مل گئی

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT

ویب ڈیسک : نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاکستانی شہریوں کی مشکل آسان کرتے ہوئے ایک اور بڑی سہولت فراہم کر دی ہے۔

 ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو شناختی کارڈ سمیت دیگر دستاویزات فراہم کرنے کے واحد مجاز ادارہ نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ہے، جو عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔

 پہلے شہری نادرا میں شناختی کارڈ سمیت کسی بھی دستاویز کے لیے درخواست دینے کے بعد اپنی مطلوبہ دستاویز حاصل کرنے کے لیے نادرا کے دفاتر چکر لگاتے تھے اور بعض اوقات وہ دستاویز تیار نہ ہونے یا درخواست میں کوئی سقم ہونے کے باعث انہیں مایوس واپس لوٹنا پڑتا تھا۔ تاہم اب انہیں ایسا نہیں کرنا ہوگا۔

نقلی پسٹل دیکھا کر شہریوں کو لوٹنے والے 2ملزمان گرفتار

 نادرا میں کسی بھی شناختی دستاویز کے حصول کے لیے جمع کرائی گئی درخواست پر کہاں تک عملدرآمد ہوا ہے۔ اب یہ جاننے کے لیے کسی بھی شہری کو نادرا آفس جانے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ صرف ایک کلک پر اپنی درخواست کا اسٹیٹس معلوم کر سکیں گے۔

 درخواست گزار نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر ٹریکنگ کے ٹیب میں سلپ پر دیا گیا ٹریکنگ آئی ڈی اور کوڈ درج کریں اور اپنی درخواست کا اسٹیٹس با آسانی معلوم کریں۔

بسنت پر 20 ارب کا کاروبار ہوا؛ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن

 موبائل صارفین 1777 پر کال کریں یا 8400 پر اپنی ٹریکنگ آئی ڈی میسج کر کے بھی اپنی درخواست کا اسٹیٹس معلوم کرسکتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار