مشہور و معروف برطانوی گلوکار سینٹرل سی نے اسلام قبول کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
لندن:مشہور برطانوی گلوکار اور ریپر اوکلی نیل سیزر-سو، جو موسیقی کی دنیا میں سینٹرل سی کے نام سے جانے جاتے ہیں، نے اسلام قبول کرلیا، اس اعلان کا انہوں نے خود لائیو اسٹریمنگ کے دوران اعلان کیا، جہاں انہوں نے کلمہ شہادت پڑھ کر مسلمان ہونے کی تصدیق کی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 27 سالہ برطانوی گلوکار سینٹرل سی نے اپنے مداحوں کے سامنے بتایا کہ انہوں نے روحانی سفر کے دوران یہ فیصلہ کیا اور اس کے بعد اپنا پہلا نام اوکلی تبدیل کر کے عقیل رکھ لیا۔ لائیو اسٹریمنگ میں موجود دوستوں اور قریبی ساتھیوں نے ان کے اس فیصلے پر انہیں مبارکباد دی، تاہم اوکلی/عقیل نے اس روحانی تجربے کے حوالے سے مزید تفصیل بیان نہیں کی۔
سینٹرل سی کے نام سے مشہور یہ فنکار اپنی منفرد موسیقی اور عام زندگی سے جڑی ہوئی کہانیوں پر مبنی لیریکس کی وجہ سے دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں کے درمیان مقبول ہیں۔ ان کے مداحوں نے پہلے بھی سوشل میڈیا پر ان کے بعض عربی کیپشنز کی بنیاد پر ان کے مذہبی عقائد کے بارے میں قیاس آرائیاں کی تھیں، لیکن اب انہوں نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔
اوکلی نیل سیزر-سو 4 جون 1998 کو لندن میں پیدا ہوئے اور 2014 میں موسیقی کے کیریئر کا آغاز کیا۔ ان کے تخلیقی انداز اور برطانوی ڈرل و ریپ میوزک میں ان کی نمایاں کارکردگی نے انہیں عالمی سطح پر شہرت دی۔ 2024 میں وہ دنیا کے سب سے زیادہ سنے جانے والے برطانوی ریپر بنے، جن کے گانوں کو مختلف آن لائن پلیٹ فارمز پر اربوں بار سنا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اوکلی نیل سیزر-سو کا یہ اعلان نہ صرف ان کے مداحوں کے لیے حیرت انگیز ہے بلکہ موسیقی کی دنیا میں بھی ایک اہم لمحہ ہے، جہاں فنکار نے اپنی تخلیقی شناخت کے ساتھ ساتھ روحانی شناخت کو بھی عالمی سطح پر پیش کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل انہوں نے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔