پاکستانی عازمین حج کیلئے بائیو میٹرک مکمل کرنے کی حتمی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
پاکستانی عازمین حج کیلئے بائیو میٹرک مکمل کرنے کی حتمی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستانی عازمین حج کیلئے بائیو میٹرک مکمل کرنے کی حتمی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔ترجمان وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سعودی ویزا بائیو میٹرک کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے جس کے بعد عازمین 17 فروری تک بائیو میٹرک کرواسکتے ہیں۔
ترجمان مذہبی امور نے عازمین کو ہدایت کی کہ سعودی ویزہ بائیو میٹرک موبائل ایپ سے گھر بیٹھے مکمل کریں کیونکہ ویزا کیلئے سعودی ویزا بائیومیٹرک کی شرط لازم ہے۔وزارت مذہبی امور نے واضح کیا کہ بائیو میٹرک کے بغیر حج ویزہ نہیں لگے گا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ موبائل کے علاوہ چھ بڑے شہروں میں قائم سعودی تاشیرہ سینٹرز سے بھی بائیومیٹرک کروائی جا سکتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عازمین حج تاشیرہ سینٹرز سے ملنے والی رسید یا تصدیقی ای میل اپنے پاس محفوظ رکھیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز 2ارب 45 کروڑ میں فروخت، نام راولپنڈی رکھ دیا گیا پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز 2ارب 45 کروڑ میں فروخت، نام راولپنڈی رکھ دیا گیا پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ پر اتفاق چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے وفد کی ملاقات حکومتی اصلاحات کا مقصد عام آدمی کی زندگی میں آسانی لانا ہے،وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اسحاق ڈار کے بیٹے علی مصطفی ڈار مشیر وزیراعلی پنجاب برائے مصنوعی ذہانت و خصوصی اقدامات مقرر چینی صدر اور وزیر اعظم کاپاکستانی قیادت سے اسلام آباد بم دھماکے پر تعزیت کا اظہارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بائیو میٹرک
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔