بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کے لیے تحریک انصاف نے پارٹی رہنماؤں اور وکلاء کی فہرست جاری کردی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے کل اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن ہے جس کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی رہنماوں اور وکلاء کی ملاقات کی فہرست جاری کردی ہے۔کل پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ جیل جائیں گے، سینئر وکیل سردار لطیف کھوسہ، سلمان صفدر، علی زمان اور خالد چوہدری بھی جیل جائیں گے۔اس حوالے سے پارٹی نے ملاقات کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی ہے، کل بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کے فیملی ممبران بھی اڈیالہ جیل آئیں گے۔
بنگلہ دیش پرکوئی جرمانہ نہیں ہوگا، ایک ایونٹ کی میزبانی بھی ملےگی، آئی سی سی نے مذاکرات کی تفصیلات جاری کردیں
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.