دنیا میں فری لانسرز کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان تیسرے نمبر پر ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دنیا میں فری لانسرز کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان تیسرے نمبر پر ہے۔ حکومت کا ہدف فری لانسرز کو اپ گریڈ کرنا ہے۔عرب نیوز کو انٹرویو میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ویب اور بلاک چین ٹیکنالوجی میں مہارت بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ سعودی کمپنیاں پاکستان میں دفاتر قائم کر سکیں۔ پاکستانی ٹیک ٹیلنٹ کی سعودی عرب ایکسپورٹ کے مواقع بھی بڑھیں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں حکومت نے اہم اصلاحات کیں۔ معاشی نظام کی بنیادی بہتری پر بھرپور توجہ دی گئی جس سے کرنٹ اکاؤنٹ اور فارن ایکسچینج ریٹ میں استحکام آیا۔ زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور مہنگائی میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
نیٹ میٹرنگ سولر صارفین کی بڑی تعداد کا تعلق کن شہروں سے ہے۔۔۔؟ پی پی ایم سی کی اہم رپورٹ جاری
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز