الخدمت اور این ڈی ایم اے کی مشترکہ کاوش؛ فلسطینیوں کیلیے بڑی امدادی کھیپ روانہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان نے ایک بار پھر فلسطینی عوام کے ساتھ عملی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے امدادی سامان کی ایک اور بڑی کھیپ روانہ کر دی ہے، جو الخدمت فاؤنڈیشن اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے تیار کی گئی۔
یہ امدادی سامان وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر خصوصی پرواز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے روانہ کیا گیا، جس کا مقصد جنگ اور محاصرے کے باعث شدید مشکلات کا شکار فلسطینی مسلمانوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین سمیت دیگر متعلقہ حکام اور فلاحی اداروں کے نمائندے موجود تھے، جنہوں نے امدادی سامان کی روانگی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ امدادی کھیپ کا مجموعی وزن 100 ٹن بتایا گیا ہے، جس میں خوراک، طبی سامان اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔ یہ سامان مصر کے راستے فلسطینی علاقوں تک پہنچایا جائے گا تاکہ وہاں متاثرہ خاندانوں کو فوری مدد فراہم کی جا سکے۔
صوبائی وزیر بلال یاسین نے اس موقع پر این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ امدادی سرگرمیاں پاکستان کے عوام کے جذبۂ اخوت اور انسانی ہمدردی کی عملی تصویر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مظلوم فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کی ہے اور ہر ممکن محاذ پر ان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب تک فلسطین کے لیے 28 امدادی کھیپیں روانہ کی جا چکی ہیں، جن کے ذریعے مجموعی طور پر 2700 ٹن سے زائد امدادی سامان بھجوایا گیا ہے۔ یہ مسلسل امدادی سرگرمیاں اس عزم کا اظہار ہیں کہ پاکستان فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور ان کی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق کے لیے سفارتی، اخلاقی اور انسانی سطح پر اپنی حمایت جاری رکھے گا۔
بلال یاسین کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے لیے امداد کی فراہمی ہمارے مشترکہ اسلامی اقدار، باہمی بھائی چارے اور اخلاقی ذمہ داری کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان آئندہ بھی فلسطینی عوام کے لیے ہر ممکن آواز بلند کرتا رہے گا اور مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔