Jasarat News:
2026-06-02@22:27:42 GMT

صدقہ فطر وفدیہ صوم کانصاب جاری کردیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260210-01-7
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے رواں سال کیلئے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کیا ہے جس کے تحت رواں سال صدقہ فطر وفدیہ صوم کم ازکم 300 روپے فی کس ادا کیا جائے، گندم کا آٹا 300، جو کے حساب سے 1 ہزار 100 روپے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کیا جائے، کھجور کے حساب 1 ہزار 600 روپے، کشمش کے حساب 3 ہزار 800 روپے، منقیٰ کے حساب سے 5ہزار 400 روپے، سرکاری آٹا کے حساب سے 200 روپے صدقہ و فدیہ صوم ادا کیا جائے۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ صدقہ فطر ہر غلام، آزاد مرد، عورت، چھوٹے اور بڑے مسلمان پر فرض ہے، صاحب استطاعت افراد کو گندم پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر ادا کرنا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحقین کی مدد ہو سکے، پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کے رہائشی اپنے علاقوں میں اجناس کی قیمتوں کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں۔علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کا مزید کہنا ہے کہ گندم کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 9 ہزار روپے،جو کے حساب سے30 روزوں کا فدیہ 33 ہزار روپے، کھجور کے حساب سے30 روزوں کا فدیہ 48 ہزار روپے، کشمش کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 1 لاکھ 14 ہزار روپے، جب کہ سرکاری آٹا کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 6 ہزار روپے بنتاہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یا 60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے، گندم کا نصاب وزن کے لحاظ سے نصف صاع (2کلو احتیاطاً) جو، کجھور، منقیٰ کا نصاب ایک صاع (4 کلوگرام احتیاطاً) بنتا ہے۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: صدقہ فطر اور فدیہ صوم روزوں کا فدیہ کے حساب سے ہزار روپے کا نصاب

پڑھیں:

ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ

قومی اقتصادی سروے 26-2025 میں رپورٹ کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں سمیت دیگر جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور  مالی سال 26-2025 میں لائیو اسٹاک شعبے کی شرح نمو 3.8 فیصد رہی۔

قومی اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد 61 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی جو سالانہ 1.9 فیصد اضافہ ہوا اور خچروں کی تعداد 1.8 فیصد اضافے کے بعد دو لاکھ 21 ہزار ہوگئی ہے۔

سروے میں بتایا گیا کہ گھوڑوں کی تعداد میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار تک پہنچ گئی ہے، ملک میں رواں مالی سال کے دوران بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 91 لاکھ سے تجاوز کرگئی اور سالانہ 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح گائے کی تعداد 6 کروڑ 19 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی ہے جو 3.8 فیصد اضافہ ہے، بکریوں کی تعداد 9 کروڑ 18 لاکھ سے بڑھ گئی اور سالانہ 2.7 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

قومی اقتصادی سروے میں مزید بتایا گیا کہ ملک میں بھیڑوں کی تعداد 1.2 فیصد بڑھ کر 3 کروڑ 35 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے، اونٹوں کی تعداد میں 1.4 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد 11 لاکھ 93 ہزار ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال ماہی گیری کے شعبے میں 1.7 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ
  • پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
  • بجٹ 2026-27، پائیڈ کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز
  • حکومت نے 11 ماہ میں عوام اور کاروباری اداروں کی جیبوں سے سوا 11 ہزار ارب روپے کا ٹیکس نکال لیا
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • میئر ظہران ممدانی نے نیویارک میں بچوں کا بیڈ ٹائم کیوں معطل کردیا؟