7روز میں اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر بنائیں گے، چیف کمشنر
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260210-08-4
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) چیف کمشنر اسلام آباد نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر سات یوم میں دارالحکومت اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر بنانے کیلیے جامع حکمت عملی پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کی۔ اجلاس میں اسلام آباد شہر میں ڈویژنل سطح پر سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنا کر پورے شہر کو محفوظ بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے داخلی و خارجی راستوں پر مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مضبوط کیا جائے گا جبکہ شہر میں آمد و رفت اور نقل و حرکت کو مانیٹر کرنے کیلیے جدید میکنزم تیار کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں شہر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے اور جرائم کی روک تھام کیلئے کیے گئے انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔آئی جی اسلام آباد پولیس نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور عزت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس کو یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈپلومیٹک انکلیو، ریڈ زون سمیت شہر بھر کی سیکورٹی میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ اسلام آباد سیف سٹی کو عصر حاضر کے تقاضوں اور جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی