data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بھیک مانگنا اب محض ضرورت نہیں بلکہ ایک منظم کاروبار اور باقاعدہ پروفیشن بن چکا ہے۔ انہوں نے ماضی کی افغان پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نائن الیون کے سانحے میں کوئی افغان، پشتون یا ہزارہ ملوث نہیں تھا، مگر اس کے باوجود ہم دو دہائیوں تک کرائے کے سپاہی بن کر دوسروں کی جنگ لڑتے رہے اور آخر میں ہمیں استعمال کر کے پھینک دیا گیا۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہم افغانستان کی زمین پر لڑی جانے والی دو جنگوں کے فریق بنے جو کسی صورت “جہاد” نہیں تھا بلکہ ایک سپر پاور کی جنگ تھی جس میں ہم ڈکٹیٹروں کے مفاد کی خاطر شریک ہوئے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ امریکیوں نے ہمیں چھوڑ دیا لیکن ہمیں اب بھی عقل نہیں آئی، ہم نے غیر ملکی حملہ آوروں کے ناموں پر سڑکیں رکھیں لیکن اپنے ہیروز کو ہیرو تسلیم نہیں کیا۔ وزیر دفاع نے زور دیا کہ جب تک ہم ماضی کی غلطیوں کا اعتراف نہیں کریں گے، آگے نہیں بڑھ سکتے؛ ہمیں اپنی شناخت کے لیے سرحد پار دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے سیاست میں صبر و تحمل اور دہشت گردی کے خلاف قومی اتحاد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف