ایپسٹین فائل، اخوان المسلمون اور تہذیبی تصادم
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260210-03-8
دنیا کی تاریخ میں بعض واقعات محض وقتی اسکینڈل نہیں ہوتے بلکہ وہ پوری تہذیب کے چہرے سے نقاب نوچ لیتے ہیں۔ جیفری ایپسٹین کی افشا شدہ فائلیں بھی اسی نوعیت کا واقعہ ہیں۔ یہ دستاویزات چند افراد کی جنسی گراوٹ تک محدود نہیں بلکہ اس عالمی اشرافیہ کے اخلاقی، فکری اور تہذیبی زوال کی گواہی دیتی ہیں جو خود کو انسانی حقوق، آزادی اور جدیدیت کا علمبردار کہتی ہے، مگر عملی طور پر انسانیت کے بدترین استحصال میں ملوث پائی گئی۔ ایپسٹین کا نیٹ ورک دراصل طاقت، سرمایہ، سیاست اور خفیہ اداروں کے اس گٹھ جوڑ کی علامت تھا جس میں انسان، خصوصاً کمزور انسان، محض ایک شے بن کر رہ جاتا ہے۔ بچے، عورتیں اور معاشرے کے نچلے طبقات اس شیطانی تہذیب کے لیے صرف استعمال کی چیزیں تھے۔ شیطانی رسوم، جنسی جرائم، اخلاقی انحطاط اور قانون سے بالاتر طاقت یہ سب اس نظام کے وہ پہلو ہیں جنہیں برسوں ’’آزادی‘‘ کے پردے میں چھپایا جاتا رہا۔ جب ایپسٹین فائلیں سامنے آئیں تو ایک حیران کن حقیقت بھی بے نقاب ہوئی۔ ان دستاویزات میں اخوان المسلمون کا ذکر غیر معمولی کثرت سے آیا، تقریباً چار سو مرتبہ۔ مگر یہ ذکر کسی جنسی اسکینڈل، کسی اخلاقی جرم یا کسی شیطانی عمل کے حوالے سے نہیں تھا۔ اللہ بہتان سے بچائے۔ اخوان المسلمون کا ذکر ہمیشہ ایک اسلامی تحریک کے طور پر سامنے آیا ایسی تحریک جسے خطرہ سمجھا جا رہا تھا، جس سے خبردار کیا جا رہا تھا، اور جس کے خلاف منصوبہ بندی، سازش اور نفسیاتی جنگ کا ذکر موجود تھا۔
ایپسٹین کی دنیا اور اخوان المسلمون کی فکر ایک دوسرے کی مکمل ضد ہیں۔ ایک طرف وہ تہذیب ہے جو انسان کو خواہشات کا غلام، طاقتوروں کی تفریح اور سرمائے کی جنس بنا دیتی ہے۔ دوسری طرف اخوان المسلمون کا تصورِ انسان ہے جو اخلاق، ضبط ِ نفس، ذمے داری، عدل اور خدا خوفی پر قائم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اخوان المسلمون اس عالمی شیطانی نظام کے لیے ایک وجودی خطرہ بن جاتے ہیں۔ یہ خطرہ کسی عسکری قوت کا نہیں بلکہ ایک متبادل تہذیبی بیانیے کا ہے۔ تاریخ بتاتی ہے کہ سامراجی طاقتیں سب سے زیادہ خوف اس فکر سے کھاتی ہیں جو انسان کو غلامی سے نکال کر خودی اور وقار کی طرف بلائے۔ اخوان المسلمون کا اصل ’’جرم‘‘ یہی ہے کہ وہ انسان کو محض معاشی اکائی یا جنسی وجود ماننے سے انکار کرتے ہیں اور اسے اللہ کا ذمے دار بندہ سمجھتے ہیں۔ ایپسٹین فائلیں یہ بھی واضح کرتی ہیں کہ اخوان المسلمون کے خلاف عالمی مہم محض سیاسی نہیں بلکہ تہذیبی ہے۔ انہیں کبھی شدت پسند کہا گیا، کبھی انتہاپسند، کبھی دہشت گرد مگر ان تمام الزامات کے باوجود ان دستاویزات میں ایک بھی مثال ایسی نہیں ملتی جہاں اخوان کے کسی قائد یا رہنما کو اس اخلاقی گندگی سے جوڑا گیا ہو جس میں مغربی اشرافیہ خود لت پت نظر آتی ہے۔ یقینا اخوان المسلمون کوئی معصوم یا فرشتوں کی جماعت نہیں۔ وہ انسانوں پر مشتمل ایک تحریک ہیں، ان سے سیاسی غلطیاں بھی ہو سکتی ہیں، ان کے بعض اجتہادات سے اختلاف بھی کیا جا سکتا ہے۔ مگر اختلاف اور کردار کشی میں بنیادی فرق ہے۔ اخوان المسلمون کی تاریخ اس بات کی شہادت دیتی ہے کہ ان کا فکری وجود اصلاح، مزاحمت اور اخلاقی طہارت کے تصور سے جڑا رہا ہے، نہ کہ عیاشی، بدعنوانی اور اخلاقی زوال سے۔
ایپسٹین اسکینڈل نے یہ سوال پوری شدت سے اٹھا دیا ہے کہ انسان کی اصل تعریف کیا ہے؟ کیا وہ محض خواہشات کا مجموعہ ہے یا اخلاقی ذمے داری کا حامل ایک باوقار وجود؟ مغربی تہذیب نے آزادی کے نام پر حیوانیت کو فروغ دیا، جبکہ اخوان المسلمون جیسے اسلامی ماڈلز انسان کو ضبط ِ نفس، عدل اور اجتماعی ذمے داری کی طرف بلاتے ہیں۔ یہی فرق ان دونوں کے درمیان اصل تصادم کی بنیاد ہے۔ اسی لیے ایپسٹین کے جزیرے پر بیٹھے شیاطین اخوان المسلمون سے خوفزدہ ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ اگر امت مسلمہ اپنی فکری خودمختاری حاصل کر لے، اگر انسان اپنی اصل پہچان پا لے، تو نوآبادیاتی غلامی، استحصالی معیشت اور تہذیبی یلغار کا خاتمہ شروع ہو جائے گا۔ اخوان المسلمون اسی بیداری کی علامت ہیں۔ اخوان کا پیغام کسی ایک ملک یا قوم تک محدود نہیں۔ یہ پیغام انسانیت کی اس فطری پیاس کا جواب ہے جو عزت، انصاف اور معنویت کے لیے تڑپ رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شدید ریاستی جبر، پابندیوں، قید و بند اور شہادتوں کے باوجود یہ فکر ختم نہیں ہو سکی۔ جتنا اسے دبایا گیا، اتنا ہی یہ نئی صورتوں میں زندہ ہوتی رہی۔ ایپسٹین فائلیں دراصل اخوان المسلمون کے خلاف لگائے گئے الزامات کی خود تردید ہیں۔ یہ فائلیں بتاتی ہیں کہ اصل اخلاقی بحران کہاں ہے اور اصل خطرہ کس کو لاحق ہے۔ جو لوگ اخوان کو شیطان صفت بنا کر پیش کرتے ہیں، وہ درحقیقت خود اسی شیطانیت کے نمائندے ہیں جس کا مظہر ایپسٹین اور اس کا نیٹ ورک تھا۔
آج امت مسلمہ ایک شدید فکری، اخلاقی اور سیاسی بحران سے گزر رہی ہے۔ ایسے میں ضرورت ان ماڈلز کی ہے جو انسان کو مادّیت، خوف اور غلامی سے نکال کر وقار، شعور اور ذمے داری کی طرف لے جائیں۔ یہ راستہ آسان نہیں، اس میں غلطیاں بھی ہوں گی، آزمائشیں بھی، قربانیاں بھی؛ مگر تاریخ ہمیشہ انہی کو یاد رکھتی ہے جو انسان کو انسان بنانے کی جدوجہد کرتے ہیں۔ ایپسٹین فائلوں کا سب سے بڑا سبق یہی ہے کہ اخوان المسلمون اس گندی، حیوانی اور استحصالی تہذیب کا حصہ نہیں بلکہ اس کا متبادل ہے اور شاید یہی حقیقت ان کے دشمنوں کے لیے سب سے زیادہ خوفناک ہے۔ ایپسٹین فائلوں کا ایک اور پہلو بھی قابل ِ غور ہے، اور وہ یہ کہ جدید مغربی تہذیب اپنے جرائم کو ہمیشہ ’’انفرادی خرابی‘‘ قرار دے کر اجتماعی نظام کو بری الذمہ ثابت کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ مگر جب ایک ہی طرح کے جرائم، ایک ہی طبقے، ایک ہی طاقت کے مراکز اور ایک ہی نظریاتی فضا میں بار بار سامنے آئیں تو یہ محض افراد کا قصور نہیں رہتا بلکہ پورے نظام کا اخلاقی دیوالیہ پن ثابت ہوتا ہے۔ اس کے برعکس اخوان المسلمون جیسے اسلامی فکری دھارے فرد کی اصلاح کو سماج کی اصلاح سے جوڑتے ہیں، اور یہی ربط اس تہذیبی تصادم میں سب سے زیادہ خطرناک سمجھا جاتا ہے، کیونکہ یہ نظامی استحصال کی جڑ پر ضرب لگاتا ہے۔
یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اخوان المسلمون کو بدنام کرنے کے لیے میڈیا، اکیڈمی اور تھنک ٹینکس کو بطور ہتھیار استعمال کیا گیا۔ خوف کی فضا پیدا کر کے عام انسان کو یہ باور کرایا گیا کہ اسلامی احیاء کی ہر کوشش دراصل انتہا پسندی کی علامت ہے۔ مگر ایپسٹین جیسے کیسز یہ ثابت کرتے ہیں کہ اصل خطرہ مذہب یا اخلاق نہیں بلکہ وہ طاقتور اشرافیہ ہے جو قانون، ضمیر اور فطرت تینوں کو روند کر بھی خود کو مہذب کہلوانا چاہتی ہے۔ اخوان المسلمون کا فکری جرم یہی ہے کہ وہ اس جھوٹے تقدس کو چیلنج کرتے ہیں۔ تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ جب بھی کوئی تہذیب اخلاقی طور پر گل سڑ جاتی ہے تو وہ سب سے پہلے اپنے مخالفین کو غیر انسانی ثابت کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ اخوان المسلمون کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ بھی اسی نفسیات کا تسلسل ہے۔ ایپسٹین فائلیں اس بیانیے کی بنیادیں ہلا دیتی ہیں کیونکہ وہ بتاتی ہیں کہ اصل اخلاقی گراوٹ کہاں پنپ رہی تھی اور کن ایوانوں میں انسانیت کا خون نچوڑا جا رہا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اخوان جیسے نظریات کو مٹانے کی کوشش دراصل انسانیت کے آخری اخلاقی مورچوں کو گرانے کی کوشش ہے۔
میر بابر مشتاق
سیف اللہ
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہ اخوان المسلمون اخوان المسلمون کا جو انسان کو ہے کہ اخوان نہیں بلکہ کرتے ہیں کی کوشش کے خلاف ایک ہی ہیں کہ کے لیے
پڑھیں:
ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔
پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔