Jasarat News:
2026-07-24@01:05:39 GMT

خیرپورکالج آف ایگریکلچر میں ایک روزہ تربیتی سیشن

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خیرپور (جسارت نیوز )خیرپور کالج آف ایگریکلچر اینڈ مینجمنٹ سائنسز (KCAMs) میں ATI انسٹیٹیوٹ اور ایم اسٹک ٹیکنالوجیز انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ کے اشتراک سے ای ایل وی (ایکسٹرا لو وولٹیج) سسٹمز پر ایک انتہائی اہم، جدید اور مستقبل ساز ایک روزہ تربیتی سیشن منعقد کیا گیا، جس میں طلبہ، نوجوان انجینئرز اور فیکلٹی ممبران نے بھرپور شرکت کی سیشن کے مہمان خصوصی اور مرکزی ٹرینر انجینئر عارف مقصود سومرو، منیجنگ ڈائریکٹر ایم اسٹک ٹیکنالوجیز تھے، جنہوں نے تفصیلی اور بصیرت افروز خطاب میں کہا کہ ای ایل وی سسٹمز جدید دور کی تعمیرات، صنعت اور شہری ترقی کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے سی سی ٹی وی، ایکسس کنٹرول، فائر الارم سسٹمز، فائبر آپٹکس،اسٹرکچرڈ کیبلنگ، ٹیلی کمیونیکیشن اور اسمارٹ بلڈنگ ٹیکنالوجیز پر جامع روشنی ڈالی انجینئر عارف سومرو نے کہا کہ خلیجی ممالک سمیت یورپ اور شمالی امریکہ کی ترقی یافتہ ریاستوں میں ای ایل وی انجینئرز کی بے پناہ مانگ ہے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور دیگر ممالک میں اسمارٹ سٹیز اور میگا انفراسٹرکچر منصوبوں کی بدولت اس شعبے میں روزگار کے شاندار مواقع دستیاب ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جدید تکنیکی مہارتیں حاصل کر کے عالمی منڈی میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کریں اس موقع پر پرنسپل کے سی اے ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر علی رضا شاہ نے کہا کہ جدید فنی تربیت کے بغیر معیاری تعلیم ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ طلبہ کو صرف تعلیمی اسناد نہیں بلکہ عملی مہارتوں سے بھی آراستہ کر رہا ہے تاکہ وہ عالمی معیار کے پیشہ ور بن سکیں سیشن کے دوران عملی تربیت، لائیو ڈیمانسٹریشن اور سوال و جواب کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان